نہ گوشت، نہ قربانی۔۔۔ اسرائیل نے فلسطینیوں سے عید کی خوشیاں چھین لیں

0
0

غزہ، //اسرائیلی بربریت کے شکار غزہ میں عید الاضحی کی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، مگر مظلوم فلسطینی عید کی خوشیوں سے بہت دور ہیں، لاکھوں فلسطینی خیموں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ قربانی کا گوشت تو بہت دور کی بات پیٹ بھرنے کے لئے سادی روٹی بھی میسر نہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان آٹھ ماہ کی تباہ کن جنگ کے بعدہزاروں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، تباہ حالی کے ایسے ماحول میں عید کی خوشیاں بہت دور ہیں۔
فلسطینی خاتون نے اپنی روداد سناتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی بھی اسرائیلی بربریت کی بھینٹ چڑھ چکی ہے، میں ایک ماہ قبل شمالی غزہ میں اپنے گھر سے نقل مکانی کر کے آئی تھی اور دیر البلاح کے مرکزی قصبے میں ایک خیمے میں اپنی زندگی کے دن گن رہی ہوں۔
خاتون نے کہا کہ عید کی خوشیاں ہم سے بہت دور ہیں، جب ہم اذان سنتے تو ہم ان لوگوں کو یاد کر کے روتے ہیں جو ہم نے کھوئے ہیں اور ہمارے ساتھ کیا ہوا ہے، اور ہم پہلے کیسے رہتے تھے۔
غزہ جنگ سے پہلے کی اگر بات کی جائے تو یہ لوگ پھر بھی رنگ برنگی سجاوٹ لٹکا کر، بچوں کو تحائف دے کر اور گوشت خرید کر یا مویشیوں کو ذبح کر کے ایک دوسرے کے ساتھ عید کی خوشیاں مناتے تھے، مگر اب سب کچھ ایک خواب بن چکا ہے۔
اقوام متحدہ کی ایجنسیوں نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں دس لاکھ سے زیادہ لوگ یعنی غزہ کی تقریباً نصف آبادی کو بھوک کا سامنا کرسکتی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا