مظلوم طبقات کی بہتری پی ایم مودی کی خصوصی توجہ: ایم پی کھٹانہ
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن راجیہ سبھا انجینئرغلام علی کھٹانہ نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی خصوصی توجہ سماج کے امتیازی اور مظلوم طبقات کی بہتری پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی کی قیادت والی حکومت نے بہت سے انقلابی اقدامات شروع کیے ہیں جن میں ایس ٹی کو سیاسی ریزرویشن، معاشی طور پر کمزور طبقات کو ریزرویشن، آرٹیکل 370 کی منسوخی اور خاندانی سیاست کو سخت دھچکا لگانا شامل ہے۔نگروٹہ کے علاقے گاؤں ڈھوک وزیراں میں ایک بڑے اجتماع سے بات کرتے ہوئے رکن پارلیمان غلام علی کھٹانہ نے کہا کہ تمام جماعتوں نے گزشتہ 70 سالوں سے شیڈول کاسٹ اور شیڈول ٹرائب کا استحصال کیا اور ان کی بہتری کے لیے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے یہاں تک کہ جموں و کشمیر میں معصوم عوام بالخصوص ایس ٹی کمیونٹی کا استحصال کرنے کے لیے خاندانی نسب کا استعمال کیا۔اس موقع پر کاجل چوہان، پراچی چوہان، ورون کمار، اجے کمار، راج کمار، آرین، ارون وید، بٹو، راہول کمار، چودھری مکھن، راجو اور دیگر سمیت بڑی تعداد میں لوگ بھی بی جے پی میں شامل ہوئے۔وہیںایم پی کھٹانہ نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ فلاحی اسکیموں کا فائدہ ضرورت مندوں اور غریبوں تک پہنچے اور متعدد چیکس کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ چوری کم سے کم ہو۔انہوں نے مزیدکہاکہ مظلوم طبقات کی بہتری پی ایم مودی کی خصوصی توجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر گھر کو پینے کے صاف پانی اور بجلی کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بے زمینوں اور غریبوں کے لیے بے زمینوں کے لیے 5 مرلہ کے پلاٹ کی پالیسی کو باقاعدہ بنا دیا گیا ہے اور ان پلاٹوں پر پی ایم اے وائی کے تحت مکانات تعمیر کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن ہماری افواج تیار ہیں۔