نڈا نے مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن کی مخالفت کی

0
0

کہا بی جے پی ہندوستان کو تقسیم کرنے کے کوشش اپوزیشن کے عزائم کو بے نقاب کرے گی
یواین آئی

شیوموگا (کرناٹک)؍؍بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جے پی نڈا نے بابا صاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے خیالات کا حوالہ دیتے ہوئے مذہبی بنیادوں پر ریزرویشن کی سخت مخالفت کا اظہار کیا ہے۔مسٹر نڈا نے اپوزیشن پر ہندوستان کو تقسیم کرنے کی کوشش کا الزام لگایا اور دعویٰ کیا کہ بی جے پی ان کے عزائم کو بے نقاب کرے گی۔مسٹر نڈا نے کل دیر شام کرناٹک میں ایک میٹنگ کے دوران دیگر پسماندہ طبقے (او بی سی) کوٹہ سے مسلمانوں کے لیے چار فیصد ریزرویشن مختص کرنے پر تنقید کی۔
انہوں نے غیر منقسم آندھرا پردیش میں درج فہرست ذاتوں (ایس سی)، درج فہرست قبائل (ایس ٹی) اور او بی سی کے لئے ریزرویشن کو مسلم کمیونٹی کے درمیان تقسیم پر تنقید کی تھی اور مذہبی بنیاد پر ریزرویشن کے خلاف امبیڈکر کے خیالات پر زور دیا تھا۔انہوں نے کہا، ’’اس وقت کی ریاست آندھرا پردیش میں مسلم کمیونٹی کی طرف سے درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات کو دیے گئے ریزرویشن کو لوٹنے کی بار بار کوششیں کی گئیں۔‘‘
مسٹر نڈا نے کہا کہ اس پر ہمارا احتجاج مسلمانوں کے خلاف نہیں ہے بلکہ بی آر امبیڈکر نے واضح طورپر کہا تھا کہ ریزرویشن مذہبی بنیاد پر نہیں ہونا چاہئے۔انہوں نے وزیراعلیٰ سدارامیا پر بھی تفرقہ انگیز سیاست اور مذہبی بیان بازی میں ملوث ہونے کا الزام لگایا اور کمیونٹیوں کو تقسیم کرنے کی ان کی مبینہ کوشش کی تنقید کی اور ریاست میں بی جے پی کی ترقی پر مبنی پالیسیوں پر بات چیت کی۔
بی جے پی سربراہ نے کہا کہ سابقہ حکومت گزشتہ متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کے مقابلے میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت کے تحت کرناٹک میں ترقیاتی پروجیکٹوں کے لیے مختص فنڈز میں 275 فیصد اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے بنگلورو-میسور ایکسپریس وے، بنگلورو مضافاتی ریلوے پروجیکٹ اور بھارت مالا پہل کے تحت ہائی وے کی تعمیر سمیت بڑے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں پر تبادلہ خیال کیا۔مسٹر نڈا نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے ان پر بدعنوان افراد کو تحفظ فراہم کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ قومی جمہوری اتحاد آنے والے انتخابات میں بہت آرام سے 400 سیٹوں کا ہندسہ عبور کر لے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا