نٹرنگ نے ہندی ڈرامہ’دقا انکروڈڈ پوئیٹ‘’ پیش کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍نٹرنگ نے کنور ویوگی میموریل ٹرسٹ کے ساتھ مل کر ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ یافتہ ڈوگری مصنف کنور ویوگی کی زندگی پر مبنی ایک ہندی ڈرامہ’دقا انکروڈڈ پوئیٹ‘’ پیش کیا جو آج یہاں ابھینو تھیٹر، جموں میں بین الاقوامی آٹھو ویں کنور ویوگی اتسو میں منعقد ہوا۔واضح رہے اس ڈرامے کو آروشی ٹھاکر رانا نے لکھا ہے اور اسے نوجوان ابھرتے ہوئے تھیٹر ڈائریکٹر گوری ٹھاکر نے ڈائریکٹ کیا تھا جنھیں سلیقے سے ڈائریکشن اور دلکش پریزنٹیشن کے لیے بار بار داد ملی۔اس دوران کنور ویوگی میموریل ٹرسٹ کی بانی پونم جموال نے اپنے استقبالیہ خطاب میں بتایا کہ اس سال بین الاقوامی آٹھواں کنور ویوگی اتسو 2023 پوری دنیا میں منایا جا رہا ہے ۔تاہم یہ کنور ویوگی میموریل ٹرسٹ کے لیے ایک سنگ میل ہے جو جموں خطے کے پانچ جواہرات کو فروغ دیتا ہے، محفوظ کرتا ہے اور ان کی اصلاح کرتا ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا