نو بھارت سکشرتا کاریاکرم اْلس اسکیم کے تحت

0
0

سانبہ میں اسٹیک ہولڈرز کو تدریسی مواد فراہم کیا
لازوال ڈیسک
سانبہ //حکومت ہند نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 سے ہم آہنگ ہونے کیلئے ‘تعلیم سب کیلئے’ کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرنے کے لیے مرکزی طور پر اسپانسر شدہ ایک نئی اسکیم اولاس (سب کے لیے لائف لانگ لرننگ کی سمجھ)” کو منظوری دی ہے۔وہیں این ایس بی کے اسکیم کے تحت ایک سروے کیا گیا ہے جس میں ضلع سانبہ میں 4518 سیکھنے والوں اور 358 رضاکار اساتذہ کی نشاندہی کی گئی ہے جو سو فیصد خواندگی حاصل کرنے کے مقصد سے شناخت شدہ غیر خواندہ سیکھنے والوں کو بنیادی تعلیم دیں گے۔وہیںچیف ایجوکیشن آفیسر سانبہ نے اولاس ڈنو اور ضلع سانبہ کے دیگر افسران کے ساتھ آج سیکھنے والوں کی مدد کے لیے ٹیچنگ لرننگ سینٹرز کے لیے ضروری تدریسی مواد تقسیم کیا۔وہیں یہ اقدام اولاس پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد ضلع سانبہ میں سب کے لیے تعلیم کو بڑھانا ہے۔ یہ قدم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے کہ ٹیچنگ لرننگ سینٹرز کے پاس اسکیم کے تحت سیکھنے والوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے ضروری وسائل موجود ہوں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا