نوپور شرما کو ‘قربانی کا بکرا’ نہ بنائیں: رینوکا

0
0

ملک کا ماحول خراب کرنے کی اصل مجرم بھارتیہ جنتا پارٹی ہے
یواین آئی

نئی دہلیکانگریس لیڈر رینوکا چودھری نے کہا ہے کہ نوپور شرما کو ‘قربانی کا بکرا’ نہ بنایا جائے۔محترمہ چودھری نے کہا کہ ملک کا ماحول خراب کرنے کی اصل مجرم بھارتیہ جنتا پارٹی ہے اور نوپور شرما کو صرف قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے، اس لیے نوپور کے بجائے بی جے پی کو ملک کے عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے جمعہ کو نوپور شرما کے بارے میں سخت ریمارک دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان سے ملک میں غصہ ہے اور ادے پور کا واقعہ بھی اسی غصے کے ماحول کا نتیجہ ہے۔ عدالت نے سخت لہجے میں کہا کہ انہیں پورے ملک سے معافی مانگنی چاہئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا