نوپر شرما و نوین کمار جیندل کے خلاف احتجاج بدستور جاری

0
0

مجرموں کے خلاف سرکار کی طرف سے کارروائی نہیں اور مسلمانوں کے گھروں پر بلڈوزر چلانا افسوس کن :قاری محمد آصف نوری
ایم شفیع رضوی
کٹھوعہمسلمانوں کے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں چند روز قبل بی جے پی کی لیڈر نوپر شرما اور نوین کمار جیندل کی طرف سے کی جانے والی گستاخی پر احتجاجی مظاہرے رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں مذکورہ لیڈروں کی طرف نبی کی شان میں گستاخانہ بیانات اور الفاظ کی ملک ہندوستان میں ہی نہیں بلکہ بیرون ملک بھی سخت مذمت کی گئی اسی کڑی کے تناظر میں آج بعد نماز جمعہ جامع مسجد نوری چک پلائی ہیرانگر کٹھوعہ میں بھی جامع مسجد ھذا کے امام و خطیب حضرت مولانا قاری محمد آصف نوری کی سربراہی میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں بی جی پی کے مذکورہ لیڈرو کے خلاف ان کے گستاخانہ الفاظ کی سخت مذمت کرتے ہوئے قاری آصف نے کہا کہ مجرموں کے خلاف سرکار کی طرف سے کاروائی نہ کرنا جن نا اہل لیڈروں کی وجہ سے پوری دنیا میں ملک ہندوستان ساخت خراب ہوئی ہے انہیں گرفتار نہ کرنا اور کیفرے کردار تک نہ پہنچانا نہایت ہی افسوس کن ہے مسلمان دنیا کا ہر ظلم و ستم برداشت کر لیتے گے لیکن اپنی نبی کی شان میں کوئی بھی گستاخی برداشت نہیں کریں گے قاری موصوف نے کہا کہ نوپر شرما اور نوین کمار جیندل جیسے لوگ ملکی سلامتی کے لئے سخت خطرہ ہیں ایسے لوگوں کے خلاف قانونی کاروائی ہونی چاہیے تاکہ آپسی بھائی چارے اور ملک کی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق نہ ہو ایسے لوگوں کے لئے ایک ایسا قانون بننا چاہیے جو کسی بھی مذہب کے ماننے والوں کے خلاف غلط بیانی کرے اس کے لئے ایک ایسی سزا ہونی چاہیے تاکہ باقی والے اس طرح کی گندی سوچ رکھنے والوں کے لئے عبرت کا نشان ہو اگر وقتی حکومت یہ چاہتی ہے کہ ہمارے پیارے وطن ہندوستان میں امن خوشحالی پیدا ہو تو نوپر شرما جیسے لوگوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لانی ہوگی تب ہی جاکر یہ ممکن ہو پائے گا کہ ہمارا ملک ترقی اور خوشحالی کی طرف بڑھے گا ملک کی ترقی اور خوشحالی کا راز اسی میں مضمر ہے کہ ملک میں رہنے والے ہر مذہب کے لوگ آپس میں اتفاق اتحاد کے ساتھ رہیں اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں اس موقع پر کافی تعداد میں لوگ موجود تھے جن میں قابل ذکر ہیں جامع مسجد نوری رکھ پلائی کے امام و خطیب حضرت قاری محمد آصف نوری ؛حاجی نواب؛ محمد یوسف ؛ روشن دین ؛ مولوی عاشق ؛ شوکت ؛ وغیرہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت فرمائی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد نوپر شرما اور نوین جیندل کو گرفتار کیا جائے حکومت مجرموں کو سزا تو نہیں دے رہی ہے لیکن بے گناہ لوگوں کے گھروں پر بلڈوزر چلا رہی ہے جس کی اہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ایسی کارروائی نہ کرنے کے لئے حکومت سے اپیل کرتے ہیں جس کی وجہ سے ملک کی ترقی کو اور آپسی بھائی چارہ کو نقصان پہنچتا ہو۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا