نوشہرہ میںجی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر پینٹنگ مقابلے کا انعقاد

0
0

لازوال ڈیسک
سیال( نوشہرہ)؍؍ہندوستان کی G-20 صدارت کے موقع پر، ہندوستانی فوج کی جانب سے 06 اپریل 2023 کو ایس بی ایس ماڈل ہائی اسکول میں پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد طلباء کی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ مقابلہ فطرت کے تحفظ، خواتین کو بااختیار بنانے، تعلیمی حد فنکارانہ تعاقب،ثقافتی زندگی وغیرہ کے حوالے سے G-20 گروپ کے ممالک کے کردار پر مبنی تھا۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر 50 طلباء نے حصہ لیا۔ بچوں نے تقریب میں شرکت پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔ اس طرح کی تقریبات کا مستقل بنیادوں پر انعقاد بھارتی فوج کی طرف سے مقامی آبادی اور بھارتی فوج کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے کی جانے والی انتھک کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا