تقریب میں 100 طلباءاور دس اساتذہ نے جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی
لازوال ڈیسک
نوشہرہ’کرگل جنگ’ کے بارے میں بات چیت اور دستاویزی فلم کی اسکریننگ کا اہتمام گورنمنٹ اسکول، نوشہرہ میں کیا گیا جس کا انعقاد ‘کرگل جنگ’ کے فوجیوں کی بہادری اور عزم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کیا گیا۔اس تقریب میں 100 طلباءاور دس اساتذہ نے شرکت کی۔ واضح رہے ہندوستانی فوج کی برادری ‘تعلیمی، صحت کی دیکھ بھال، مہارت کی ترقی اور سماجی سرگرمیوں’ میں عوام کو تعمیری طور پر شامل کرنے کے لیے سرگرم حصہ لے رہی ہے۔ تاہم کرگل جنگ کے ہیروز کی نمائش پر بنائی گئی دستاویزی فلم مستقبل میں نئے جوش کے ساتھ قوم کی خدمت کرنے کے لیے نوجوان ذہنوں کو تحریک دینے کی جانب ایک اہم قدم تھا۔