’نوجوانوں کو ملی ٹینٹ تنظیم میں شمولیت اختیار کیلئے اکسایا جارہا ہے‘

0
0

دو کمسنوں سمیت پانچ نوجوانوں کو ملی ٹینسی میں شامل ہونے سے روکا لیا گیا : پولیس
یواین آئی

سرینگر؍؍شمالی ضلع بارہ مولہ میں پولیس نے پانچ نوجوانوں کو ملی ٹینٹ صفوں میں شمولیت اختیار کرنے سے قبل ہی دھر دبوچ کر کونسلنگ کے بعد والدین کے سپرد کیا گیا۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 29آر آراور بارہ مولہ پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران پانچ نوجوانوں کو ملی ٹینٹ تنظیم میں شامل ہونے سے پہلے ہی باز یاب کیا۔اْن کے مطابق پانچ نوجوانوں میں دو کمسن بھی شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کو مصدقہ اطلاع موصول ہوئی کہ پاکستان میں مقیم ملی ٹینٹوں کی جانب سے کچھ نوجوانوں کو ملی ٹینٹ تنظیم میں شمولیت اختیار کرنے کی خاطر اکسایا جارہا ہے۔موصوف ترجمان کے مطابق اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے نوجوانوں کا سراغ لگایا اور اْن کے والدین کو اس بارے میں آگاہی فراہم کی اور بعد ازاں ان پانچ نوجوانوں سے پوچھ گچھ شروع کی گئی۔انہوں نے کہاکہ دوران پوچھ تاچھ منکشف ہوا ہے کہ مذکورہ نوجوان ملی ٹینٹ تنظیموں میں بھرتی ہونے کی خاطر سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان میں مقیم ہینڈلرز کے ساتھ رابطے میں تھے۔انہوں نے کہاکہ گرفتار نوجوان کو سمجھانے بجھانے اور کونسلنگ کے بعد والدین کے سپرد کیا گیا۔موصوف ترجمان نے کے مطابق جموں وکشمیر پولیس اور فوج پاکستان میں بیٹھے ملی ٹینٹوں کے عزائم کو بناکام بنانے کے لئے پرعزم ہے۔پولیس نے والدین سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی حرکات و سکنات پر گہری نظر گزر رکھیں اور یہ کہ پولیس کو اپنا بھر پور تعاون فراہم کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا