فاﺅنڈیشن کی جانب سے کئے گئے فلاحی کاموں کی سراہنا
لازوال ڈیسک
پونچھ//عبدالکلام ہیومن ویلفیئر فاو¿نڈیشن کی جانب سے ضلع پونچھ کے ضیاءالعلوم ہائی اسکول میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ریاستی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نعیمہ احمد مہجور نے فاو¿نڈیشن کی ویب سائٹ کو لانچ کیا – اس موقع پر کلام فاو¿نڈیشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نعیمہ احمد مہجور نے کہا کہ کلام فاو¿نڈیشن نے پچھلے دو سالوں میں بہترین کارکردگی انجام دی ہے جس کی میں خود شاہد ہوں – انھوں نے کہا کہ سیمینار کا اہتمام کرنے سے غریبوں اور یتیموں کی مدد تک اس فاو¿نڈیشن نے اپنا بہترین رول ادا کیا ہے اور لوگوں تک بہت کم ذرائع ہونے کے باوجود پہنچی ہے – کلام فاو¿نڈیشن کی پوری ٹیم اور ان کے چیئرمین خلیل احمد بانڈے کو اس موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ کلام فاو¿نڈیشن آئندہ بھی اس طرح کی کارکردگی کو جاری رکھے گی – انھوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہوگی کہ اگر کلام فاو¿نڈیشن غریب لوگوں کی مدد کے ساتھ ساتھ نسواں طالب علموں کی بہتری اور برتری کے لئے بھی کام کرے – انھوں نے ماضی میں کلام فاو¿نڈیشن کے زیرِ اہتمام’تقسیم کے خطرات‘ پر منعقد پروگرام کے حوالے سے فاو¿نڈیشن کو مبارکباد دی اور کہا کہ کلام فاو¿نڈیشن کے لئے وہ پروگرام کامیابی کی نشانی رہا – انھوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام مستقبل میں بھی منعقد کئے جانے چاہیے تاکہ لوگوں کو آگاہی حاصل ہو – واضح رہے کہ کلام فاو¿نڈیشن کی جانب سے ماضی میں متعدد سیمینار ورکشاپ اور مفت اسکولی بستے تقسیم کرنے کے لئے کیمپوں کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جس کے لئے عوام نے اس فاو¿نڈیشن کو بہت سراہا – اس موقع پر سیکریٹری برائے ریاستی خواتین کمیشن اعجاذ عبداللہ ، اضافی ضلع کمشنر بشارت انقلابی ، ضلع سماجی بہبود آفیسر نعیمہ انیسہ ، مینیجر ڈی آئی سی پونچھ وحید احمد ، ضیاءالعلوم پونچھ کے چیئرمین مولانہ سعید اے حبیب ، پرنسپل ضیاءالعلوم وحید بانڈے ، فنِ تعلیم کے ماہر محمد امین قمر، سینیر صحافی اور ناظم پردیپ کھنّا اور والی بال کوچ طارق خان بھی موجود تھے –