نعت

0
0

۰۰۰۰۰
بشیر چراغ
7889943414
۰۰۰۰۰

 

 

 

 

 

کروں میں ذکرِ نبیؐ، تو دہن مہکتا ہے
جنونِ عشق میں سارا بدن مہکتا ہے
اُڑا کے لائی ہے خُوشبو صبا مدینے سے
نبی کے صدقے میں صحنِ چمن مہکتا ہے
اب آنے والا ہے مہمان آسمانوں پر
زمین عطر فِشاں ہے گگن مہکتا ہے
مری نِگاہ میں منظر ہے سبز گنبد کا
ہنر مہکتا ہے میرا سُخن مہکتا ہے
نبیؐ کے کہنے پہ ایمان ہم جو لائے ہیں
عروسِ فِکر کا یہ پیرہن مہکتا ہے
حسین خلدِ بریں سا ہے یہ جہاں دیکھو
کلی کلی کا یہاں بانکپن مہکتا ہے
فرشتے قبر پہ آکے کہیں گے ہنس ہنس کے
یہ با وضو ہے، جو اس کا کفن مہکتا ہے
چراغ جب کوئی محفل میں نعت سنتا ہے
ہماری طرح سرِ انجمن مہکتا ہے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا