نظر بنڈ لیڈران کی غیر مشروط رہائی ناگزیر

0
0

جمہوریت میں ہر کسی کو اپنی بات کہنے کا حق ہے :او پی شاہ
یوپی آئی
سرینگر؍؍نظر بندلیڈران کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے سینئر فار پیس کے سربراہ نے کہاکہ جمہوریت میں ہر کسی کو اپنی بات کہنے کا حق حاصل ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اسمبلی چناو کرانے کے خلاف کوئی نہیں تاہم اپوزیشن لیڈروں کی رہائی تک یہ انتخابات بے معنی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم ہند کو کشمیر کی موجودہ صورتحال کے بارے میں دو بار مکتوب روانہ کیا اور ہمیں اُمید ہے کہ اُن پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے ساتھ بات کرتے ہوئے سینئر فار پیس اینڈ ڈیلوپمنٹ کے سربراہ ’’او پی شاہ ‘‘ نے کہاکہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے بارے میں وزیر اعظم ہند کو آگاہی فراہم کی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پچھلے چار ماہ سے وادی کشمیر میں انٹرنیٹ سہولیات منقطع ہے جس کی وجہ سے طلاب اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وادی کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات کو بحال کرنے کے سلسلے میں وزیر اعظم ہند کو آگاہ کیا گیا ہے اور ہمیں اُمید ہے کہ اس پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔انتظامیہ کی جانب سے جموںوکشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں او پی شاہ نے کہاکہ چناو کے خلاف کوئی بھی پارٹی نہیں ہے تاہم جب تک نہ نظر بند لیڈران کی رہائی عمل میں نہیں لاتی تب تک الیکشن بے معنی ہے۔ انہوںنے کہاکہ لیڈران کی غیر مشروط رہائی ناگزیر ہے کیونکہ جمہوریت میں ہر کسی کو اپنی بات کہنے کا حق حاصل ہے۔ انہوںنے کہاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے جموںوکشمیر کے متعلق جو بھی فیصلے لئے گئے اُنہیں سوچ سمجھ کر لیا جانا چاہئے تھا۔ انہوںنے کہا کہ جموںوکشمیر کی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد اس پر فیصلہ لیا جانا چاہئے تھے۔ انہوںنے کہاکہ سیاسی پارٹیوں کی مرضی کے بغیر مرکزی حکومت کی جانب سے فیصلہ لینا غیر جمہوری اور غیر آئینی ہے۔ انہوںنے کہاکہ نظر بند لیڈران کو فوری طورپر رہا کرکے ماحول کو سازگار بنانے کی ضرورت ہے تب جا کر یہاں پر انتخابات کرانے چاہئے۔ انٹرنیٹ سہولیات کو منقطع رکھنے کے بارے میں او پی شاہ نے کہاکہ وزیر اعظم ہند نریندر مودی کو اس ضمن میں آگاہ کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ انٹرنیٹ بندش سے طلاب اور تاجروں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ وزیر اعظم ہند اس پر ہمدردانہ غور کرئینگے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری ہمارے اپنے لوگ ہیں لہذا مرکزی حکومت کو کشمیری کو سہولیات بہم رکھنے کی خاطر اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا