نشہ مکت بھارت ابھیان

0
0

گاندربل پولیس نے وانگت کنگن میں نکڑ ناٹک کا اہتمام کیا
مختار احمد
گاندربل؍؍گاندربل پولیس نے نشے کے پھیلاو کو ختم کرنے اور سماج میں منشیات کے بْرے اثرات کے حوالے سے آگاہی لانے اور منشیات سے پاک سوسائٹی” کے موضوع پر نکڑ ناٹک کا انعقاد کیا گیا۔یہ پروگرام ایس ایس پی گاندربل سندیب گپتا کی ہدایت اور ایس ڈی پی اْو کنگن مظفر جان کی نگرانی میں وانگت کنگن میں منعقد ہوا۔اس پروگرام میں پنچائتی نمائندگان،معزز شہریوں، طلباء اور عام لوگوں نے بھی شرکت کی۔تلکل آرٹس اینڈ میڈیا کلیکٹو اور موسیقار کے مشہور آرٹسٹ رئیس وتھورا نے نکڑ ناٹک، ثقافتی پروگرام اور ڈرامہ شوز پیش کیے، جس میں شرکاء کو منشیات سے پرہیز کرنے اور صحت مند زندگی گزارنے کا ٹھوس پیغام دیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی پی او کنگن مظفر جان اور ایس ایچ او کنگن انسپکٹر محبوب حسین نے کہا کہ معاشرے سے منشیات کی خطرناک لعنت کے خاتمے کے لیے عوام کا تعاون بہت اہم اور ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کی لت ایک سماجی جرم ہے اور شرکاء پر زور دیا کہ وہ علاقے میں منشیات اور اس کی خرید وفروخت سے متعلق تمام معلومات متعلقہ پولیس اسٹیشنوں کو فراہم کریں، تاکہ پولیس ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کر سکے۔تقریب کے اختتام پر فنکاروں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے جنہوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ پیغام دیا کہ ’’منشیات نہیں بلکہ زندگی‘‘۔ آخر میں، ایس ڈی پی او کنگن مظفر جان نے تقریب میں شرکاء کا شکریہ کیا اور اْن پر زور دیا کہ وہ سماج سے منشیات کی بدعت کو ختم کرنے کے لئے اپنا رول ادا کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا