نشامکت :کلچرل ونگ ڈی آئی پی آر جموں نے جی ایم ایس گورکھا نگر میں ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں// محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ (ڈی آئی پی آر) جموں کے کلچرل ونگ کی جانب سے جمعہ کو گورنمنٹ مڈل اسکول گورکھا نگر باہو فورٹ میں نشا مکت بھارت کے موضوع پر ایک ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔کلچرل ونگ کے فنکاروں نے انسداد منشیات مہم کو فروغ دینے کے لیے لوک گیت اور تھیم پر مبنی گانے پیش کیے۔ سکول کے طلباء نے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سکول کی انچارج ہیڈ ماسٹر گلشن نسیم نے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے کلچرل ونگ کی تعریف کی کہ وہ طلباء کو منشیات کے استعمال کی لعنت کے بارے میں آگاہی دینے کے لیے تقریب کا انعقاد کر رہے ہیں۔پروگرام کو مکیش کمار، ایم ٹی ایس، محکمہ اطلاعات اور اسکول کے استاد منیش شرما نے ترتیب دیا۔دیگر کے علاوہ عملے کے ارکان، محکمہ اطلاعات کے افسران اور سامعین کی بڑی تعداد نے پروگرام دیکھا۔یہ پورا پروگرام کلچرل آفیسر مکیش کمار شرما کی نگرانی میں چلایا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا