ڈپٹی میئر بلدیو سنگھ بلوریا مہمان خصوصی ،تمام بی جے پی بوتھ کارکنان اور لوگوں نے مل کر من کی بات کا پروگرام سنا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍نریندر بھائی مودی کے مقبول پروگرام ‘من کی بات’ کے 102ویں ایڈیشن کا انعقاد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) منڈل کے صدر وجے شرما کی صدارت میں آر ایس پورہ جموں جنوبی حلقہ کے گادی گڑھ میں کیا گیا۔ اس موقع پر جموں کے ڈپٹی میئر بلدیو سنگھ بلوریا مہمان خصوصی تھے اور تمام بی جے پی بوتھ کارکنان اور لوگوں نے مل کر من کی بات کا پروگرام سنا۔ اس موقع پر جموں کے ڈپٹی میئر بلدیو سنگھ بلوریا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر بھائی مودی کو جموں و کشمیر سے خصوصی لگاؤہے۔ ڈپٹی میئر جموں نے کہا کہ اس 102 ویں ایڈیشن میں خاص بات یہ تھی کہ وزیر اعظم نریندر بھائی مودی نے جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلع کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بارہمولہ کے لوگوں نے ایک شاندار کام کیا ہے۔ بارہمولہ میں طویل عرصے سے کھیتی باڑی ہو رہی ہے، لیکن وہاں دودھ کی قلت تھی۔ بارہمولہ کے لوگوں نے اس چیلنج کو ایک موقع کے طور پر لیا۔ اب بڑی تعداد میں لوگوں نے یہاں ڈیری کا کام شروع کر دیا۔ ڈپٹی میئر جموں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے من کی بات پروگرام کو سن کر لوگ وزیر اعظم سے جڑے ہوئے محسوس کرتے ہیں اور یہ ان کی مقبولیت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔