نرملا سیتا رمن کا دورہ کشمیر  سیکورٹی اور امرناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیا 

0
0
یواین آئی
سرینگر؍؍مرکزی وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے پیر کے روز وادی کشمیر کا دورہ کرکے ریاست کی مجموعی سیکورٹی صورتحال اور 28 جون سے شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا کے سلسلے میں کئے گئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ یہ وزیر دفاع کا گذشتہ پانچ روز میں دوسرا دورہ جموں وکشمیر ہے۔ اس سے قبل انہوں نے 20 جون کو ضلع پونچھ کا دورہ کرکے مہلوک فوجی اہلکار اورنگزیب کے اہل خانہ سے ملاقات کی تھی۔ ایک فوجی عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ محترمہ سیتا رمن نے فوجی سربراہ جنرل بپن راوت اور دوسرے فوجی عہدیداروں کے ہمراہ امرناتھ یاترا کے بال تل بیس کیمپ کا دورہ کرکے سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بتایا ’وزیر دفاع نے سری نگر میں قائم فوج کی 15 ویں کور کے ہیڈکوارٹر میں وادی کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا‘۔ مذکورہ فوجی عہدیدار نے بتایا کہ وزیر دفاع کو وادی میں امن وامان کی بحالی کے لئے چلائی جارہی جنگجو مخالف آپریشنوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے بتایا ’محترمہ سیتا رمن کو 28 جون سے شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا کے لئے کئے گئے سیکورٹی اور دیگر انتظامات کے بارے میں جانکاری دی گئی‘۔ وزیر دفاع نے بعدازاں ریاستی گورنر نریندر ناتھ ووہرا سے ملاقات کرکے سیکورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر دفاع نے اس سے قبل 20 جون کو ضلع پونچھ کا دورہ کرکے مہلوک فوجی اہلکار اورنگزیب کے اہل خانہ سے ملاقات کی تھی۔ اورنگزیب کو جنگجوؤں نے 14 جنوبی کو جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں اغوا کیا تھا۔ اس کی گولیوں سے چھلنی لاش رات دیر گئے گوسو نامی گاؤں سے برآمد ہوئی تھی۔ 4 جیک لی سے وابستہ اورنگزیب شوپیان میں قائم 44 آر آر کے کیمپ میں تعینات تھا۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا