امرت کال بجٹ :مالی بجٹ 2023-24 ء میں صنعتی اِسٹیٹس کی ترقی، کاروبارکرنے میں آسانی کا فروغ اور ایکسپورٹ ہبس کی تشکیل
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍مالی سال 2023-24ء کے لئے مختص بجٹ میں ترقی ، نئی صنعتی اسٹیٹس کی توسیع ، کاربار کرنے میں آسانی کو فروغ دینے اور ایکسپورٹ ہبس کے قیام کو نمایاں طور پر آگے بڑھایا جائے گا۔اِس برس کے بجٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ حکومت جموںوکشمیر نے 2023-24ء کے دوران نئی صنعتی اسٹیٹس کی ترقی کے لئے 29پروجیکٹوں کی نشاندہی کی ہے۔نجی شعبے میں صحت بنیادی ڈھانچے کی تشکیل کے لئے جموں اور سری نگر میں اَدویات کے قیام کی خاطر سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہوئی تھیں۔ اِس سلسلے میں سمپورہ ، سری نگر اور میران صاحب جموں میں Medicities قائم کی جائیں گی تاکہ بیماروں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔’’ وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ‘‘ کا بنیادی مقصد مقامی مصنوعات کو برآمد کے لئے فروغ دینا ہے ۔ اِس سلسلے میں جموں اور سری نگر اضلاع کو مقامی مصنوعات کی برآمد کے لئے اِنڈیا بھر کے 75 اَضلاع میں سے منتخب کیا گیا ہے۔اِسی طرح جموں وکشمیر رورل ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام کے تحت 1,500 یونٹوں کو 2023-24ء میں قائم کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے جس میں 9,000 اَفراد کو روزگار سے 30کروڑ روپے کی مارجن منی شامل ہے۔مالی بجٹ میں صلاحیت کی تعمیر اور سٹارٹ اَپ کو فروغ دینے کے بارے میں ورکشاپوں کا اِنعقاد کے علاوہ خطے کی صنعتی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لئے نمائشوں کو منعقد کرنے کا اِنتظام ہے۔مالی بجٹ میں روزگار میں اِضافے کے لئے صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے لئے ٹرن اور مراعات کی فراہمی کے لئے بھی فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ہینڈ لوم اور ہینڈی کرافٹ سیکٹر کے تحت 2023-24ء میں برانڈنگ سے کوالٹی سرٹیفکیشن کا تعارف بھی کیا جائے گا اور مقامی مصنوعات کو مقبول بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ حکومت جموںوکشمیر نے پہلے ہی جموںوکشمیر یوٹی میں کاروبار کرنے میں آسانی کوفروغ دینے کے لئے بہت سے اقدامات کئے ہیں جنہیں مختلف ممکنہ سرمایہ کاروں کی جانب سے زبردست ردِّعمل ملا ہے ۔اِس کے علاوہ ’’ اِیز آف لیونگ‘‘ اور’’ ایز آف ڈوئنگ بزنس‘‘ پر تعمیل کو کم کرنے کے لئے مزید اَقدامات کئے جارہے ہیں۔مالی بجٹ جموںوکشمیر یوٹی میں فرضی مشقوں کے اِنعقاد کو بھی سہولیت فراہم کرے گا۔ اِس کے علاوہ مائیکرو ، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ( ایم ایس ایم اِی ) کی ترقی کی پالیسی کو بھی مطلع کیا جائے گا۔اِسی طرح سمادھان 2.0 کا اِس برس عملایا جائے گا اور حکومت مقامی اِکائیوں کی مصنوعات کی فروخت کو بڑھانے کے لئے مائیکرو ، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ( ایم ایس ایم اِی ) کو اِی ۔ کامرس پلیٹ فارم کے ساتھ جوڑنے میں سہولیت فراہم کرے گی۔جموںوکشمیر یونیفائیڈ لاجسٹک اِنٹرفیس پلیٹ فارم کی عمل آوری کے علاوہ نجی سرمایہ کاری کے سپورٹ کے لئے پالیسی فریم ورک بھی متعارف کرے گا۔مقامی مصنوعات کی بین الاقوامی منڈیوں میں برآمدات کو آسان بنانے کے لئے رواں سال کے بجٹ کے تحت ایکسپورٹ ہب بنائے جائیں گے ۔ حکومت اَفسران کو برآمدات کو فعال طور پر آگے بڑھانے ، عالمی منڈی پر توجہ دینے والے دستکاری کے فروغ کے پروگرام ، ترقی کی ر فتار کو برقرار رکھنے کے لئے اہم اِکنامک نوڈس سے منسلک صنعتی اسٹیٹ کی ترقی کے لئے بھی حوصلہ اَفزائی کرے گی۔مالی بجٹ میں مینو فیکچرنگ سیکٹر سمیت اہم ترقیاتی شعبوں کے لئے پلگ اینڈ پلے ماڈل کو اَپنانے کا بھی بندوبست رکھا گیا ہے۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ جموںوکشمیر یوٹی کے ہینڈی کرافٹ اینڈ ہینڈلوم سیکٹر نے گزشتہ تین ماہ میں غیر معمولی ترقی ریکارڈ درج کی ہے اورعالمی مندی میں عدم استحکام کے باوجود 729کروڑ روپے کی برآمدات درج کی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں جموںوکشمیر نے گائوں کی صنعتی اِکائیوں کے قیام میں ایک نیاریکارڈ قائم کیا ہے ۔گزشتہ مالی برس میں صرف پی ایم اِی جی پی ( پی ایم ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام ) کے تحت 1.73 لاکھ اَفراد کا روزگار پیدا ہو ا ہے۔