نجیب نقوی کے ماموں کے انتقال پر اپنی پارٹی رہنمائوں کا اظہار تعزیت

0
0

سوگوار کْنبے کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا، مرحوم کے ابدی سکون کیلئے دْعا کی
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری اور پارٹی کے دیگر معزز رہنماؤں نے اپنے ساتھی اور پارٹی کے صوبائی سیکرٹری نجیب نقوی کے ماموں کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ رحمت اللہ شاہ نقوی ساکن کمل کوٹ اْوڑی (حال لاوئے پورہ نارہ بل، سرینگر) کا انتقال مختصر علالت کے بعد آج ہوا۔اپنے تعزیتی پیغام میں سید محمد الطاف بخاری نے کہا، ’’ میں اپنے پارٹی کے ساتھی نجیب نقوی صاحب کے ماموں رحمت اللہ شاہ نقوی صاحب کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ سے دست نہ دْعا ہوں کہ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور اْن کے لواحقین کو ان کی جدائی کا صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔ غم کی اس گھڑی میں اپنی پارٹی سوگوار خاندان کے ساتھ یکجہتی میں کھڑی ہے۔‘‘
پارٹی کے دیگر سینئر لیڈران جنہوں نے اپنے پارٹی ساتھی نجیب نقوی اور سوگوار خاندان کے دیگر افراد سے تعزیت کا اظہار کیا ہے، میں پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر، پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین محمد دلاور میر، نائب صدر ظفر اقبال منہاس، نائب صدر عثمان مجید، جنرل سکریٹری رفیع احمد میر، چیف کوآرڈینیٹر عبدالمجید پڈر، صوبائی صدر کشمیر محمد اشرف میر، سینئر پارٹی لیڈر اور سرینگر کے سابق میئر جنید عظیم متو، ریاستی سکریٹری اور ترجمانِ اعلیٰ منتظر محی الدین، میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی، ضلع صدر کپوارہ راجہ منظور، پارٹی کی ایس ٹی ونگ کے جنرل سیکرٹری خالد بڑھانہ اور دیگر لیڈران شامل تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا