یو این آئی
پٹنہ ´//بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے رام نومی کے موقع پر ملک اور ریاست کے لوگوں کو مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔مسٹر کمار نے یہاں اپنے تہنیتی پیغام میں کہاکہ رام نومی جیسا تہوار ملک کی اتحاد ، سالمیت اور ملک کی ثقافتی وراثت کو مضبوط کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے ریاست کے لوگوں سے اپیل کی کہ رام نومی کو آپسی بھائی چارہ ، محبت اور سماجی ہم آہنگی کے ساتھ مل جل کر جوش وخروش کے ساتھ منائیں۔ یو این آئی ۔