پٹنہ، //بہار میں مسٹر نتیش کمار کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت نے مرکزی اپوزیشن راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے تین ارکان کے ساتھ اسمبلی میں صفر کے مقابلے میں 129 ووٹوں سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا اسمبلی میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے تقریباً ڈیڑھ بجے اعتماد کا ووٹ پیش کیا، جس پر 2 گھنٹے سے زیادہ بحث کے بعد ووٹنگ ہوئی، لیکن ووٹنگ سے قبل ہی راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی)، کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتوں کے اراکین ایوان سے واک آو ¿ٹ کرگئے۔ تجویز کے حق میں 129 ووٹ ڈالے گئے۔ اس سے قبل اسپیکر اودھ بہاری چودھری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو 125 کے مقابلے 112 ووٹوں سے منظور کرلئے جانے کی وجہ سے ڈپٹی اسپیکر مہیشور ہزاری چیئرپر پر بیٹھے تھے، اس لیے وہ ووٹ نہیں دے سکے۔ مسٹرہزاری جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے ایم ایل اے ہیں۔
آر جے ڈی کے تین ممبران اسمبلی چیتن آنند، نیلم دیوی اور پرہلاد یادو نے بھی حکومت کے حق میں ووٹ دیا۔ حکمراں جماعت کے ایم ایل اے دلیپ رائے ایوان سے غیر حاضر رہے۔
قابل ذکر ہے کہ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے 243 رکنی بہار قانون ساز اسمبلی میں 128 ایم ایل اے ہیں۔ ان میں بی جے پی کے 78، جے ڈی یو کے 45، ایچ اے ایم کے 04 اور 01 آزاد شامل ہیں۔عظیم اتحادکے 114 ایم ایل ایز میں سے 79 آر جے ڈی، 19 کانگریس اور 16 بائیں بازو پارٹیوں کے ہیں۔آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے بھی ایک ایم ایل اے ہیں۔