نام کی تختی کو توڑ کر دلوں سے نام نہیں مٹایا جا سکتا: گوری شنکر

0
0

بنی ڈگر روڈ پر بنے پل پر لگی غلام نبی آزاد کے نام کی تختی غائب، پارٹی کارکنان ناراض، معاملہ تھانے پہنچایا، کاروائی کی مانگ کی
لازوال ڈیسک
کٹھوعہ//ضلع کٹھوعہ کے بنی ڈگر روڈ پر بنے ایک پل پر لگی جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کے نام کی تختی کو توڑ دیا گیا ہے جس کو لیکر ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے کارکنان نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ذ وہیں ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے لیڈر گوری شنکر نے کہا کہ اپوزیشن اس طرح نام کی پلیٹ کو توڑ کر آزاد کا نام لوگوں کے دلوں سے نہیں مٹا سکے گی۔
واضح رہے بنی ڈگر روڈ پر چند روز قبل بنائے گئے پل پر لگی افتتاحی نام کی پلیٹ ٹوٹ گئی ہے، جس کے بعد پارٹی کارکنوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ اگر اس سلسلے میں جلد کاروائی نہ کی گئی تو پارٹی کارکنان تشدد احتجاج پر مجبور ہوں گے۔ تاہم پارٹی کارکنان اس معاملے کو لے کر تھانے پہنچ گئے اور تحریری شکایت بھی کی۔
وہیں ڈیموکریٹک پروگریس آزاد پارٹی کے لیڈر گوری شنکر نے کہا کہ انتخابات کے دوران نام کی تختیوں کو ہٹانا ناقابل قبول ہے اور پارٹی کارکنان اور پارٹی اسے ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر جلد کارروائی نہ کی گئی تو پارٹی کارکن تشدید احتجاج کریں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا