نامبلہ اُوڑی میں ایک روزہ سیرتِ مصطفیٰؐ کانفرنس کا انعقاد

0
0

کئی علمائے کرام، مفتیانِ عظام کے علاوہ نامبلہ اُوڑی کے تمام مکاتب و مدارس کے بچوں اور بچیوں نے لیا حصہ
مشتاق خالدؔ چودھری
نامبلہ اُوڑی// ماہِ مبارک ربیع الاوّل میں پیغمبرِ آخر زماں حضرت محمد الرسول اللہ ﷺ کی ولادتِ باسعادت کی مبارک گھڑی ہے، جب حضرت محمدﷺ اِس دنیا میں رونق افروز ہوئے۔ آپﷺ کی دنیا میں تشریف آوری عالم انسانیت کے لیے باعثِ رحمت و فخر ہے۔ اِسی مناسبت سے ضلع بارہمولہ کشمیر کے سرحدی سب ڈویژن اُوڑی کے سب سے بڑے گاؤں نامبلہ اُوڑی میں ایک عظیم الشان سیرت البنیﷺ کانفرنس کا انعقاد مورخہ 24 ستمبر 2023؁ء بروز اتوار نیو ایرا انگلش میڈیم اسکول نامبلہ بی کے احاطے میں متصل سومو اسٹینڈ نامبلہ گاؤں کے وسط میں کیا گیا۔ جس میں کئی علمائِ کرام، مفتیانِ عظام، نامبلہ گاؤں کے تمام مکاتب و مدارس کے طلباء و طالبات اور خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اِس بابرکت محفل کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا اور طلباء و طالبات نے حمد باری تعالیٰ، نعوت پاک اور سیرتِ رسولِ اکرم ﷺ کے کئی گوشوں سے سامعین کو روشناس کروایا۔ اِس موقع پر علمائِ کرام نے فرمایا کہ اِس موجودہ دور میں عوام بالخصوص نوجوان مادیت کی طرف زیادہ گامزن ہیں جس کی وجہ سے نوجوانوں میں بے راہ روی بڑھتی جا رہی ہے، اور مقصدِ حیات اصل سے ہٹ کر کہیں اور جا رہا ہے۔ ہمیں سیرتِ رسول ﷺ ہی صراطِ مستقیم کی طرف لے جا سکتی ہے جس کی وجہ سے ہم اپنی دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں۔ دنیا و آخرت کی کامیابی صرف اور صرف قرآن و سنتﷺکے تابع رہ کر زندگی گزارنا ہے۔ اِس سیرت البنیﷺ کانفرنس کا انعقاد مفتی شبیر احمد القاسمی، مفتی فاروق احمد القاسمی، حافظ عبدالحفیظ میرالقاسمی، و دیگر علماء ِ کرام کی نگرانی میں نامبلہ گاؤں کے چند نوجوانوں نے کیا جن میں دانش پرویز منگرال، محمد یونس زرگر، خورشید احمد گیگی، ایاز احمد منگرال، صبور قیوم منگرال، مرتضیٰ نصیر منگرال، مشتاق احمد پوڑ، مقبول احمد منگرال، سلیم نصیر منگرال، سجاد احمد بجاڑ، عرفان احمد قریشی، محمد اِکرام منگرال، محبوب جنگل سمیت کئی دیگر نام قابلِ ذکر ہیں۔ اِس بابرکت تقریبِ سعید کے اختتام پر حُسنِ قرأت، نعوت، اور تبلیغ میں بہترین کارکردگی والے طلباء و طالبات میں حوصلہ افزائی کے لیے انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ اِس محفلِ پاک کی نظامت کے فرائض مفتی فاروق احمد القاسمی نے انجام دئیے، وہیں معاونت حافظ عبدالحفیظ میرالقاسمی کی رہی۔ واضح رہے کہ علماء ِ کرام کی نگرانی میں نامبلہ گاؤں کے اِن نوجوانان کی طرف سے مستقبل میں بھی اِس قسم کے کئی دیگر اصلاحی و فلاحی پروگرام متوقع ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا