ناقص نکاسی کا شاخسانہ :کنگن گاندربل میں شدید بارشوں کے بعد علاقے میں سیلابی صورتحال

0
0

انتظامیہ کی طرف سے راحت رسانی کا کام شدو مد سے جاری
مختار احمد
گاندر بل //کنگن گاندربل میں شدید بارشوں کے بعد نکاسی کا معقول انتظام نہ ہونے کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اطلاعات کے مطابق مسلسل خوشک سال اور گرمی کے بعد ہفتہ کی صبح کو ضلع گاندربل میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا اگرچہ لوگوں نے گرمی سے راحت محسوس کی تاہم کئی علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ذرائع کے مطابق کنگن کے حسنا آباد کنگن میں اس وقت سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جب علاقے میں شدید بارشوں کے بعد معقول نکاسی کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے سارا پانی سڑکوں سے ہوتے ہوئے گھروں میں گھوس گیا جبکہ پانی کی وجہ سے کئی دوکانوں میں موجود سامان کو بھی نقصان پہنچا اور کنگن میں موجود گورمنٹ میڈل سکول گرلز میں بارش کا سارا پانی جمع ہوگیا جس سے کالاس روم بھی زیر آب آگئے۔
وہیںعلاقے میں سیلابی صورتحال کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی ایم کنگن بلال مختار نے متاثرہ میں پہنچ کر راحت رسانی کا کام شروع کیا اْن کے ہمراہ تحصیلدار کنگن۔محکمہ اریگیشن و فلڈ کنزٹرول اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور ملازم بھی تھے۔اس موقعے پر ایس ڈی ایم نے بتایا کہ سیلابی صورتحال کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ حرکت میں آگئی اور راحت رسانی کا کام شروع کیا گیا دریں اثنا مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقے میں بنی نکاسی کی ڈرینوں پر کچھ لوگوں نے ناجائیز قبضہ کیا ہوا ہے جس سے یہ ساری صورتحال پیدا ہوگئی ہے اْنہوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس ناجائیز قبضے کو ہٹانے کی کاروائی شروع کریں تاکہ مستقبل میں دوبارہ ایسی صورتحال پیدا نہ ہوجائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا