ناصر جنید قتل کیس کے مزید دو ملزمان گرفتار

0
0

دہرادون کی ناقابل رسائی پہاڑیوں سے ہوئی گرفتاریاں:آئی جی گوروسریواستو
یواین آئی

بھرت پور؍؍راجستھان میں گوپال گڑھ تھانہ علاقہ کے گھاٹمیکا گاؤں سے دو نوجوانوں کوبولیرو سمیت کو اغوا کرنے ہریانہ کے بھیوانی ضلع کے لوہارو تھانہ علاقہ میں گاڑی کو جلانے کے معاملے میں دو مہینے سے مفرور چل رہے دو اور ملزموں کو گرفتارکیا گیا ہے۔آئی جی رینج گورو سریواستو نے بتایا کہ پولیس نے ہریانہ کے بھیوانی کے رہنے والے نریندر کمار عرف مونو رانا اور مونو عرف گوگی کوپولیس نے دہرادون کی ناقابل رسائی پہاڑیوں سے حراست میں لینے کے بعد گرفتار کیا۔مسٹر سریواستو نے بتایا کہ 16 فروری کو گھاٹمیکا گاؤں کے رہنے والے اسماعیل میو نے جنید اور ناصر کے اغوا کی رپورٹ تھانہ درج کرائی تھی۔ بدمعاشوں نے دونوں نوجوانوں کو بولیرو سمیت اغوا کر لیا تھا۔ جس نے ہریانہ کے بھیوانی ضلع کے لوہارو تھانہ علاقے میں بولیرو سمیت جلاکر دونوں نوجوانوں کو قتل کر دیا تھا۔بعدمیں پولیس کو گاڑی سے ناصر اور جنید کے کنکال ملے۔ معاملے میں فوری کارروائی کرتے ہوئے 17 فروری کو فیروز پور جھرکہ کے رہنے والے ملزم رنکو سینی کو گرفتار کیا تھا۔ جسے 13 دن کی حراست میں پوچھ گچھ کے بعد جیل بھیج دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ناصر جنید قتل کے معاملے میں انل پرجاپت رہائشی تھانہ نگینہ ضلع نوح میوات، مونو رانا عرف نریندر رہائشی تھانہ انڈسٹریل ایریا ضلع بھیوانی، گوگی عرف مونو رہائشی تھانہ سٹی بھیوانی، کالو عرف کرشنا جاٹ رہائشی تھانہ نگینہ پولیس تھانہ صدر ضلع کیتھل، وکاس آریہ رہائشی تھانہ سول لائنز ضلع جند، کشور سین رہائشی تھانہ گھرونڈا ضلع کرنال، ششی کانت رہائشی تھانہ مونک ضلع کرنال اور شری کانت رہائشی تھانہ نگینہ ضلع نوح میوات کی شناخت کرکے پانچ پانچ ہزارروپے انعام کا اعلان کیا تھا، جسے بڑھا کر 10-10 ہزار روپے کر دیا گیا۔اے ایس پی کرولی سدھانت شرما کی قیادت میں خصوصی ٹیموں نے تشکیل کے ذریعے مدھیہ پردیش کے ریوا اور سدی، جھارکھنڈ، بہار کے پٹنہ، نیپال کی سرحد، اڑیسہ کے کٹک، بھونیشور اور بالیشور، مغربی بنگال کے ہگلی چوبیس پرگنہ، ہریانہ کے فیروز پور جھرکا، جند، بھیوانی، کرنال، سونی پت، پانی پت، کیتھل اور یمنا نگر، ہماچل پردیش میں کویٹا صاحب، اتر پردیش میں آگرہ، کانپور، لکھنؤ، پریاگ راج اور بنارس، اتراکھنڈ میں ہریدوار، رشیکیش، شیو پوری اور دہرادون، ملزمان کے مشتبہ ٹھکانے، گروکل، گوشالا وغیرہ پر چھاپے مارے گئے، ملبوسات بدل کر ملزم کی تلاشی لی گئی۔اسی دوران پولیس کی خصوصی ٹیم کو اطلاع ملی کہ ملزم دہرادون کے تھانہ وکاس نگر کے بٹوہی گاؤں کے پہاڑوں میں چھپے ہوئے ہیںپیشہ وارانہ انٹیلی جنس پر تکنیک سے رکھی گئی نظر میں بدمعاشوں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملنے پر انسپکٹر منوج رانا یوگیندر سنگھ، ہیڈ کانسٹیبل جوگیندر سنگھ کی قیادت میں پولیس نے چھاپہ مار کر ناقابل رسائی پہاڑی علاقے سے ملزمان کو حراست میں لے لیا جسے جمعرات کو ایس ایچ او گوپال گڑھ کے ذریعے اس معاملے میں گرفتار کیا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا