ناسک میں آن لائن دھوکہ دہی میں ایک شخص کے بینک اکاونٹ سے 80 ہزار روپے نکالے گئے

0
0

ناسک، //مہاراشٹر کے ناسک سٹی پولیس نے جمعہ کو ایک آن لائن دھوکہ دہی کے معاملے میں کوتھیگلی علاقے کے ایک رہائشی کے بینک اکاؤنٹ سے 80 ہزار روپے نکالنے کےالزام میں نامعلوم شخص کے خلاف دھوکہ دہی کی شکایت درج کی ہے۔

پولیس کے مطابق شکایت کنندہ ستیش اکالہارے کو ایک نامعلوم موبائل نمبر سے کال موصول ہوئی اور اس سے پوچھا گیا کہ کیا اس نے بل ادا کیا ہے۔ مشتبہ شخص نے خودکو الیکٹرسٹی ڈسٹری بیوشن کارپوریشن کا ملازم بتاتے ہوئے ستیش کو ایک لنک بھیج کر تمام معلومات فراہم کرنے کو کہا۔

جیسے ہی ستیش نے لنک کو کھولا اور اس میں تمام معلومات بھریں، اس کے بینک اکاؤنٹ سے 80 ہزار روپے کی رقم آن لائن نکال لی گئی۔ فی الحال بھدرکالی پولس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا