لازوال ویب ڈیسک
نیامی،// نائیجیریا کی فوج اور فضائیہ کے درمیان تال میل کی وجہ سے نیاکٹیرے میں ٹلابیری علاقے (مغرب) میں مکالونڈی کے کمیون کے نزدیک100 سے زیادہ دہشت گردوں کو "بے اثر” کر دیا گیا اور دشمن کے اہم آلات کو تباہ کر دیا گیا۔
فوج نے ایک نیوز بلیٹن میں یہ جانکاری دی۔
بلیٹن کے مطابق، نائیجیرین ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی فورسز (ایف ڈی ایس) کے ایک یونٹ کو نیاکٹیرے میں اتوار کی سہ پہر کو ایک دہشت گردانہ حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ فوج نے کہا کہ ’’دہشت گردوں کے ایک گروپ نے حملہ کیا جس کی تعداد سینکڑوں میں تھی لیکن انہیں شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔‘‘ ہمارے فوجیوں نے غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کیا اور بہادری سے اپنی پوزیشن پر جمے رہے اور دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔نیز ٹارگٹڈ حملے کرنے کے لیے فضائیہ کی مدد لی گئی جس کی وجہ سے حملہ آوروں کو زبردست نقصان اٹھانا پڑا۔اس دوران پانچ فوجی ہلاک اور 27 زخمی ہوئے۔ ایف ڈی ایس نے فوجیوں کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ زخمیوں میں سے کسی کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔ انہیں ضروری طبی امداد کے لیے نیامی لے جایا گیا ہے۔