لازوال ویب ڈیسک
سری نگر،// جموں وکشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری کی قیادت میں ایک وفد نے جمعرات کو وزیر
اعلیٰ عمر عبداللہ سے ان کی یہاں گپکار میں واقع رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
اس موقع پر پارٹی کے خزانچی شمی اوبرائے ، وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی اور پی ایل جموں رتن لال گپتا بھی موجود تھے۔
https://x.com/JKNC_/status/1846805203670258121
یہ جانکاری نیشنل کانفرنس نے جمعرات کو ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کرکے فراہم کی۔
پوسٹ میں کہا گیا:’ نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری کی قیادت میں ایک وفد نے جمعرات کو وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ان کی یہاں گپکار میں واقع رہائش گاہ پر ملاقات کی‘۔
پوسٹ میں مزید کہاگیا: ’ اس موقع پر پارٹی کے خزانچی شمی اوبرائے، وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی اور پی ایل جموں رتن لال گپتا بھی موجود تھے‘۔
بتادیں کہ عمر عبداللہ نے بدھ کے روز یہاں شیر کشمیر انٹر نیشنل کنوکیشن سینٹر میں منعقدہ حلف برادری کی تقریب میں جموں وکشمیر یونین ٹریٹری کے پہلے وزیر اعلیٰ کے طور حلف لیا جبکہ سریندر چودھری کو نائب وزیر اعلیٰ منتخب کیا گیا۔