افتخار حسین شاہ
سرنکوٹ // ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لئے ڈپٹی کمشنر پونچھ کی ہدایت پر نائب تحصیلدار لسانہ چودھری محمد رشید چوہان نے مع پولیس پارٹی ناکہ لگایا اور کئی گاڑیوں کے کاغذات کی جانچ کی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی گئی۔گاڑیوں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کرنے پر 39 گاڑیوں کے چالان کاٹے گئے جو کہ جن میں بغیر کاغذات ، اضافی سواریاں ، اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر چالان کئے گئے۔اس موقعہ پر انہوں نے ڈرائیوروں کو سخت ہدایات بھی جاری کی کہ ٹریفک قوانین کا احترام کریں اور مکمل کاغذات کے ساتھ گاڑی چلایں۔انہوں نے اس بات کا بھی انتباہ کیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر سختی سے نمٹا جائے گا اور عوامی سلامتی کے مد نظر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔