شہباز شریف اور شاہ محمود قریشی نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے
یواین آئی
اسلام آباد؍؍پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے صدر شہباز شریف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے شاہ محمود قریشی نے اتوار کو پاکستان کے وزیر اعظم کے عہدے کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے۔قبل ازیں اتوار کی رات گئے اپوزیشن کی جانب سے عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی۔ 342 رکنی ایوان میں 174 ارکان نے تحریک کے حق میں ووٹ دیا۔نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس اب پیر کی دوپہر 2 بجے ہوگا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ 28 مارچ کو متحدہ اپوزیشن کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار مسٹر شریف نے اسمبلی میں مسٹر خان کے خلاف ایک قرارداد پیش کی۔قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل 12 گھنٹے سے زائد بحث جاری رہی۔اس کے ساتھ ہی مسٹر خان پہلے پاکستانی وزیراعظم بن گئے جنہیں عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے اقتدار سے ہٹایا گیا۔یاد رہے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں کسی وزیر اعظم نے اپنی مدت پوری نہیں کی۔ مسٹر خان تین سال ا?ٹھ ماہ تک اقتدار میں رہے۔پاکستان میں پارلیمانی انتخابات اگست 2023 تک نہیں ہو سکتے تاہم اپوزیشن نے قبل از وقت انتخابات پر اصرار کیا ہے۔نئے پاکستان کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نیشنل اسمبلی میں پیر کو نئے وزیر اعظم کے لیے ووٹنگ کے لیے اجلاس طلب کیا گیا ہے الجزیرہ نے یہ رپورٹ دی ہے اتوار کی صبح تک جاری رہنے والی کارروائی میں، حکمراں جماعت کے ارکان اور اسپیکر کی غیر موجودگی میں ایوان میں ہوئی ووٹنگ کے بعد عمران حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ ڈالے گئے۔ جس کے بعد انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا۔اسمبلی کے قائم مقام اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ امیدوار اتوار کو مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے تک کاغذات نامزدگی داخل کر سکتے ہیں۔مسٹر عمران خان اور اتحادیوں نے اعتماد کا ووٹ کھو دیا۔ انیں تباہ حال معیشت اور اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہنے کا قصوروار ٹھرایا گیا۔