نئےا سمارٹ شہروں میں انتظامی عمارتیں قدرتی ماحول کے قریب اور توانائی کے قابل ہوں گی

0
0

لازوال ویب ڈیسک

نئی دہلی، // نیشنل انڈسٹریل کوریڈور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (این آئی سی ڈی سی) کے تحت تیار کیے جانے والے نئے اسمارٹ شہروں میں تعمیر کی جانے والی انتظامی عمارتوں کو ماحولیاتی لحاظ سے صحت مند اور فطرت سے جڑا ہوا ہونا چاہیے اور ان کا ڈیزائن توانائی سے بھرپور ہونے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
وزارت تجارت اور صنعت کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز میں آج یہ اطلاع دی گئی۔

https://www.nicdc.in/
یہ منصوبے صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے ( ڈی پی آئی آئی ٹی ) )، وزارت تجارت اور صنعت کی انتظامی نگرانی میں تیار کیے جا رہے ہیں۔ کابینہ نے ایسے 12 اسمارٹ صنعتی شہروں کے ڈولپمنٹ کی تجویز کو منظوری دی ہے، جو ٹرانسپورٹ سسٹم کے متعدد طریقوں سے اچھی طرح سے جڑے ہوں گے۔
ریلیز کے مطابق ڈی پی آئی آئی ٹی نے سینٹر فار انوائرمنٹل پلاننگ اینڈ ٹیکنالوجی ( سی ای پی ٹی ) یونیورسٹی کے ایڈوائزری فاؤنڈیشن ( سی اے ایف ) کے ساتھ مل کر اس بارے میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا تاکہ یہ پتہ لگایا جائے کہ ان مجوزہ اسمارٹ شہروں کی انتظامی عمارتوں کی تعمیر کو ماحولیاتی لحاظ سے بہتر اور توانائی بخش کیسے بنایا جائے۔ اپنی نوعیت کی پہلی یہ ورکشاپ جمعرات کو احمد آباد میں سی ای پی ٹی یونیورسٹی کیمپس میں منعقد ہوئی۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا