میں تم اور ہماری شادی کی پہلی جھلک جاری

0
0

ممبئی، ْْ آدی شکتی انٹرٹینمنٹ پریزنٹ اور اجے سریواستو کی پروڈیوس کردہ فلم میں تم اور ہماری شادی کا فرسٹ لک ریلیز کردیا گیا ہے۔
میں تم اور ہماری شادی ایک خاندانی اور سماجی فلم ہے۔ اس فلم کے پروڈیوسر ہدایت کار اجے سریواستو ہیں جنہوں نے بتایا کہ یہ فلم بہت خاص ہونے والی ہے۔ اس میں ایک دل کو چھو لینے والی کہانی ناظرین کے سامنے پیش ہوگی۔ اس کا اندازہ فلم کی فرسٹ لک کو دیکھ کر بھی لگایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تازہ اسکرپٹ پر مبنی اس فلم میں تفریح ​​کا ہر پہلو موجود ہے جو شائقین کو پیسہ وصول تفریح فراہم کرئے گی۔ فلم بہت شاندار ہونے جا رہی ہے۔ اس لیے ہم سنیما کے مداحوں سے گزارش کریں گے کہ جب بھی فلم ریلیز ہو، آپ اسے اپنے دوستوں کے ساتھ سینما گھروں میں ضرور دیکھیں۔
اس فلم کے فرسٹ لُک میں اداکار انوپ اروڑہ اور اداکارہ سنجکتا رائے کی کیمسٹری ابھر کر سامنے آرہی ہے۔ فلم کے پوسٹرز میں دونوں ایک کھیت کے بیچ میں نظر آ رہے ہیں۔ میں تم اور ہماری شادی کے شریک پروڈیوسر کلدیپ سہائے اور امر دیپ سریواستو ہیں۔ موسیقار چھوٹے بابا ہیں اور نغمہ نگار چھوٹو یادو اور سومت سنگھ چندراونشی ہیں۔ کہانی اجے سریواستو کی ہے اور اسکرین پلے اور مکالمے سریندر مشرا، اجے سریواستو، وویک مشرا کے ہیں۔ سینماٹوگرافی منوج سنگھ اور نتیا نند ترپاٹھی کی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا