نیلی نالا میں ڈگری کالج کھولنے پر عوام کا سابقہ ممبر اسمبلی پون گپتا کے تئیں اظہار تشکر
ونے شرما
ادھمپور// سابقہ ممبر اسمبلی پون گپتا کی طرف سے نیلی نالہ میں ڈگری کالج کھلوانے کے لئے ان کی ترقی کے حوالے سے اور اس کالج کے بننے سے فائدہ ہونے والی 22 پنچایتوں کے لوگوں نے ایک خوبصورت ریلی اور جلسہ عام کا انعقاد کر پون گپتا کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر مقامی لوگو ںنے جیب موڑ پر سابق ممبر اسمبلی پون گپتا کا والہانہ استقبال کیا۔ اور کھلی جیپ میں انہیں بٹھا کر ایک ریلی نکالی جو بالنگر کے دوبے محل میں ختم ہوئی اور یہاں پر ایک جلسہ عام منعقد ہوا ۔ تقریب کا آغاز کرنے سے پہلے پلوامہ کے شہیدوں کو موم بتیاں جلا کر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس پروگرام میں عوامی نمائندوں سمیت بڑی تعداد میں مقامی لوگو ںنے شامل ہوکر نیلی نالا کے کالج کے لئے پون گپتا کا شکریہ ادا کیا۔وہیںاس موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق ممبر اسمبلی پون گپتا نے کہا کہ کالج بننے کا سہرا سرپنچ لال چند سمیت ان لوگوں کو جاتا ہے جن لوگوں نے کالج کے لئے جگہ مہیا کروائی اور اس کے ساتھ ساتھ اس کا سہرا ادھمپور اسمبلی حلقہ کے عوام کو جاتا ہے جس کی وجہ سے میں اس مقام پر پہنچا یہاں میں نے لوگوں کو سڑک، اسکول، پانی، بجلی جےسی سہولیات دستیاب کروانے کے قابل بنا، گپتا نے کہا کہ 2014 میں میرے انتخابات کی شروعات اسی دوبے محل سے ہوئے اور یہیں سے میں نے آپ لوگوں کی اشر وادلے کر اپنا انتخابی مہم شروع کیا تھا اور کامیابی حاصل کی تھی، آج پھر انتخابات کا بگل بج چکا ہے اور جلد ہی پارلیمانی انتخابات ہونے والے گپتا نے کہا میں باتوں پر نہیں کر کے دکھا نے میں یقین رکھتا ہوںگپتا نے اپنے معمولی مدت میں کئے گئے کاموں پر بھی روشنی ڈالی ۔