میکرون نے اسرائیلی فوجی حملے کی شدید مذمت کی

0
103

پیرس، // فرانس کے صدر ایمانوئل میخواں نے جمعہ کو غزہ شہر میں انسانی امداد کے ٹرکوں کے ارد گرد جمع فلسطینیوں پر فائرنگ کرنے پر اسرائیلی فوج کی شدید مذمت کی۔
مسٹر میخواں نے ایکس پر لکھا: "غزہ سے آنے والی تصاویرپرشدید غم و غصہ ہے، جہاں اسرائیلی فوجیوں کے ذریعہ شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ میں ان فائرنگ کی شدید مذمت کرتا ہوں اور سچائی، انصاف اور بین الاقوامی قانون کے احترام کا مطالبہ کرتا ہوں۔”
فلسطینی حکام نے آج بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے انسانی امداد کے منتظر لوگوں کے ہجوم پر فائرنگ کی، جس سے کم از کم 112 افراد ہلاک اور 760 سے زائد زخمی ہوگئے۔ دریں اثناء اسرائیل نے دعویٰ کیا کہ اس کی گولیوں سے اتنے زیادہ لوگ مارے نہیں گئے ہیں۔ بیشتر افراد کچلنے سے ہلاک ہوئے کیونکہ لوگوں نے امداد سے لدے ٹرکوں پر حملہ کردیا تھا۔
صدر نے کہا، "انسانی امداد کی فراہمی کی اجازت دینے کے لئے فوری طور پر جنگ بندی پر عمل درآمد کیا جانا چاہیے۔”
قابل ذکر ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس نے غزہ سے اسرائیل کے خلاف بڑے پیمانے پر راکٹ حملہ کیا اور سرحد کی خلاف ورزی کی، جس میں 1200 افراد کو ہلاک ہوئے اوردیگر 240 کواغوا کر لیا گیا۔ اسرائیل نے جوابی حملے شروع کیے، غزہ کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دیا اور حماس کے جنگجوؤں کو ختم کرنے اور یرغمالیوں کو بچانے کے بیان کردہ ہدف کے ساتھ فلسطینی علاقے میں زمینی دراندازی شروع کی۔ مقامی حکام نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں اب تک تقریباً 30 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا