میونسپل کمیٹی کوکر ناگ نے قصبہ میں غیر قانونی تجاوزات کو منہدم کیا

0
0

شاہرائوں پر ریڈیاں لگانے والوں کے خلاف بھی کارورائی کی گئی
یوپی آئی
سرینگر؍؍میونسپل کمیٹی کو کر ناگ میں تعینات عملہ نے ایگزیکٹیو آفیسر کی ہدایت پر قصبہ میں غیر قانونی تجاوزات کو منہدم کرنے کے ساتھ ساتھ ریڈیاں لگانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جس کی عوامی حلقوں نے کافی سراہنا کی ہے۔ یو پی آئی کے مطابق ایگزیکٹیو آفیسر میونسپل کمیٹی کوکر ناگ غلام احمد ڈار کی ہدایت پر اہلکاروں نے کوکر ناگ میں غیر قانونی طورپر شاپنگ کمپلیکس تعمیر کرنے والے کے خلاف کارروائی کرکے اُس کا کام روک دیا ۔ نمائندے نے بتایا کہ جتنا بھی کام شاپنگ کمپلیکس پر کیا گیا تھا اُس کو بھی ہٹایا گیا۔ نمائندے کے مطابق لوگوں کو راحت دیتے ہوئے میونسپل کمیٹی نے شاہرائوں پر قبضہ کرنے والے ریڈہ فروشوں کے خلاف بھی کارروائی کی اور درجنوں ریڈیوں کو شاہراہ سے ہٹا دیا۔ میونسپل کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر غلام احمد ڈار نے بتایا کہ غیر قانونی تجاوزات کھڑی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ شاہرائوں پر قابض ریڈہ فروشوں کو آخری بار متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ غیر قانونی کام سے باز رہے بصورت دیگر اُن کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا