کہا مقررہ مدت اور بجٹ میں تکمیل کیلئے باہمی تعاون سے کام کریں: ابھیشک شرما
لازوال ڈیسک
سانبہ// ڈپٹی کمشنر سانبہ، ابھیشیک شرما نے میونسپل کمیٹی وجئے پور کے دفتر کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد آج یہاںرکھا۔وہیںیہ تقریب مقررہ تعمیراتی جگہ پر ہوئی، جہاں 5 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے تین منزلہ عمارت تعمیر کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے مقامی عہدیداروں اور معززین کے ہمراہ اس پروجیکٹ کے لیے اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا جس سے میونسپل کمیٹی وجئے پور کے انتظامی ڈھانچے میں اضافہ ہوگا۔ نئی دفتری عمارت سے میونسپل ملازمین کے لیے ایک جدید اور موثر کام کی جگہ اور مختلف شہری خدمات اور سرگرمیوں کے لیے ایک مرکز کے طور پر کام کرنے کی امید ہے۔تین منزلہ دفتر کی عمارت کی تعمیر حکومت کے مقامی طرز حکمرانی کو مضبوط بنانے اور خطے میں عوامی خدمات کو بہتر بنانے کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔وہیںڈپٹی کمشنر نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ اس منصوبے کی مقررہ مدت اور بجٹ میں تکمیل کے لیے باہمی تعاون سے کام کریں۔اس تقریب میں ایس ڈی ایم وجئے پور راجیش کمار، میونسپل کمیٹی وجئے پور کے صدر گنیش شرما، میونسپل کمیٹی وجئے پور کے نائب صدر سپرنا دھر، وارڈ ممبران، ایگزیکٹیو آفیسر ونود کمار شامل تھے۔