میونسپلٹی راجوری نے کیا مختلف وارڈوں میں گلیوں کی تعمیر کا کام شروع

0
0

عمرارشدملک

راجوری ؍؍ میونسپلٹی راجوری نے کمیٹی صدد عارف جٹ کی صدارت میں مختلف وارڈوں میں گلیوں کی تعمیر کا کام شروع کیا۔ وہیں بیلا کالونی وارڈ نمبر 2 راجوری میں صدر کمیٹی عارف جٹ نے خود ساتھ رہے کر نالے کے کام شروع کئے اور اس موقع پر وارڈ نمبر 2 کونسلر مشتاق احمد، وارڈ نمبر 3 کونسلر افتخار ڈار اور مقامی معزز شہری بھی خاص طور پر موجود تھے۔ اس موقع پر میونسپلٹی راجوری کے صدر عارف جٹ نے بتایا کہ اس وقت راجوری قصبہ کے مختلف وارڈوں میں تعمیری کام شروع کئے گئے ہیں اور بیلا کالونی کے جس کام کو شروع کیا ہے اس پر 8 لاکھ روپے کی لاگت ہے اور اس نالے سے بیلا کالونی کو کافی فائدہ پہنچے گا۔ وہیں وارڈ کونسلر مشتاق احمد اور افتخار ڈار نے میونسپلٹی صدر عارف جٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جس نالے کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا ہے اس کی سخت ضرورت تھی اور کمیٹی صدر کی کوشش سے یہ کام شروع ہو سکا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا