مین پوری کی کرہل اسمبلی سیٹ بی جےپی ہی جیتے گی:برجیش پاٹھک

0
0

مین پوری:11اگست(یواین آئی) اترپردیش کے نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک نے آج مین پوری کے کرہل میں دعوی کیا کہ کرہل اسمبلی سیٹ پر ضمنی الیکشن ہونا ہے۔ اور بی جے پی ضمنی الیکشن میں کرہل اسمبلی سیٹ جیتے گی۔
انہوں نے کہا کہ بوتھ کی سطح پر کارکنوں سے تبادلہ خیال کر کے الیکشن جیتنے کی حکمت عملی بنائیں گے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے انہیں کرہل اسمبلی جیتنے کی ذمہ داری دی ہے اور وہ اس ذمہ داری کو پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کی 10 اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں فی اسمبلی 3وزراء کو ذمہ داری دی گئی ہے۔ مین پوری کی کرہل اسمبلی سیٹ سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کے اسمبلی سیٹ سے استعفی دئیے جانے کی وجہ سے خالی ہوئی ہے۔ اکھلیش یادو قنوج سے ایم پی منتخب ہوئے ہیں۔
مین پوری میں نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک نے کہا کہ کریل اسمبلی سیٹ پر بی جےپی پوری طاقت سے الیکشن لڑے گی اور ایس پی سے یہ سیٹ اس بار چھین لے گی۔پاٹھک اتوار کو کرہل آمد پر ضلع کے بی جے پی کارکنان نے ان کا استقبال کیا۔ محکمہ صحت کے افسران کے جائزہ کے بعد نائب وزیر اعلی بی جے پی کارکنان کے ساتھ ضمنی الیکشن کے سلسلے میں غور وخوض کریں گے اور الیکشن جیتنے کی حکمت عملی بنائیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا