مینڈھر کے گورسائی میں پینے کے پانی کی ہاہاکار مچی ہوئی ہے کئی روز سے علاقہ کی سپلائی میں خلل ،محکمہ خواب غفلت میں:عوام

0
0

ناظم علی خان
مینڈھرمینڈھر کے علا قہ گو رسائی بھاٹیدڑا میں پینے کے صاف پانی کی ہا ہا کا ر مچی ہوئی ہے لیکن محکمہ صحت عامہ کے کا نو ں تک جو ں بھی نہیں رینگ رہی ہے۔ مقامی لو گو ں نے احتجاج جتاتے ہوئے کہا کہ گز شتہ کئی ہفتو ں سے علا قہ میں پانی کی سپلا ئی میں خلل آرہا ہے لیکن محکمہ کے ملا زمین کوئی تو جہ نہیں دے رہے ہیں ، اور اپنی ڈیو ٹی سے غیر حا ضر رہتے ہیں ، جس کی وجہ سے لو گو ں کو کئی قسم کی مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ علا قہ محکمہ کی عدم تو جہی کا شکا ر ہو رہا ہے اور لو گو ں کو مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑ تا ہے ، اور کئی کلو میٹر کی دوری سے پانی لا نا پڑ تا ہے ۔ لو گو ں نے کہا کہ ہم نے کئی مر تبہ متعلقہ محکمہ کے اعلی افسر ان سے بھی رجو ع کیا لیکن انہو ں نے پھر بھی کوئی کا روائی نہیں کی ۔ اور گر میو ں کے ایام میںلو گو ں نے مشکلات و مصائب کا سامنا کر نا پڑ تا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ متعلقہ محکمہ کے ملا زمین صر ف سرکار کو لوٹ رہے ہیں ، کیو نکہ ان کو صرف اپنی تنخوایو ں تک مطلب ہے ۔ اور لو گو ں کی مشکلات کی ان کو کوئی فکر نہیں ہے ۔ مقامی لو گو ں کا کہنا ہے کہ اگر جلد زجلد پانی کی سپلائی کو ٹھیک نہ کیا گیا ، تو ہم محکمہ کے خلاف احتجاج کر یں گئے جس کی تمام تر زمہ داری متعلقہ محکمہ کے اعلی افسر ان اور تحصیل انتظامیہ پر عائد ہوئی گی۔ اس ضمن میں جب متعلقہ محکمہ کے ایک افسر سے بات کی گئی تو اس کا کہنا تھا کہ میر ے پاس علا قہ کا کوئی ادمی نہین ایا ہے ، اگر کوئی اپنی شکا یات درج کر وایا تو میں ضروت کا روائی کر تا ۔ البتہ اپ نے مجھے بتا یا ہے میں پتہ کرو ں گا کہ ما جر ہ کیا ہے اور کیو نکہ نہیں علا قہ میں پانی کی سپلائی آرہی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ اگر لو گو ں کو پانی کی سپلائی نہیں آرہی ہے تو میں کو شش کرو ں گا کہ جلد ازجلد پانی کی سپلائی کو بحال کیا جائے تا کہ علا قہ کے لو گو ں کو مشکلات کا سامنا نہ کر نا پڑ ے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا