سرفرازقادری
مینڈھر؍؍راجوری میں شری امت شاہ کی چار اکتوبر کی ریلی کو مدنظر رکھتے ہوئے خطہ پیر پنجال کے اندر پہاڑی لیڈران کی جانب سے جگہ جگہ میٹنگیں اور جلسے ہو رہے ہیں اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے مینڈھر کے گاوں پٹھانہ تیر،سلواہ،ہرنی،ریلہ گوہلد و دیگر کئی سرحدی و پسماندہ علاقہ جات میں ڈی ڈی سی ممبر مینڈھر انجینئر واجد بشیر خان (ٹیکو) کی قیادت میں میٹنگوں کا انعقاد کیا گیا جس میں گرد ونواح کے سینکڑوں کی تعداد میں پہاڑی طبقہ سے تعلق رکھنے والے معززین علاقہ اور نوجوانوں نے شرکت کر کے پہاڑی قوم کے بنیادی مسائل و مشکلات پر غور اور خوض کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ ستر سالوں سے ہماری پہاڑی قوم اپنے بنیادی حق سے محروم ہے جس کے لئے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ جب سے مرکز کے اندر بی جے پی سرکار آئی ہے تو ہمارے بچھڑے ہوئے پسماندہ پہاڑی طبقہ کی دبی ہوئی فائل کھولی ہے۔ یوٹی جموں و کشمیر میں بسنے والی پوری پہاڑی قوم بی جے پی سرکار کے مشکور اور ہم امید رکھتے ہیں کہ بہت جلد پہاڑی قبیلہ کو ST کا درجہ ملنے والا ہے اگر بی جے سرکار ہماری پہاڑی قوم کے ساتھ انصاف کرتی ہے تو یوٹی جموں و کشمیر کی پوری پہاڑی قوم بی جے پی سرکار کے ساتھ چلنے کے لئے تیار ہے اور آنے والے الیکشن میں راجوری پونچھ سے لے کر اوڑی کپواڑہ سرینگر تک ذیادہ سے ذیادہ سیٹیں بی جے پی کی جھولی میں جائیں گی۔ اس دوران ڈی ڈی سی ممبر انجینئر واجد بشیر خان نے کہا کہ جس طرح اس سے پہلے میں پہاڑی لوگوں کی اواز بن کر کھڑا ہوں اس کے بعد بھی پہاڑی قوم کے ساتھ ہر مشکل سے مشکل وقت میں کھڑا رہوں گا اور میری خطہ پیر پنجال کی تمام عوام سے اپیل کی ہے کہ چار اکتوبرکو بڑی تعدا میں اپنے کام کاج چھوڑ کر شری امیت شاہ کے جلسہ میں راجوری میں شرکت کرکے ریلی کو کامیاب بنائیں اور مشکلات و مسائل ان کے سامنے رکھیں تاکہ ہماری کچلی ہوئی پہاڑی قوم کی کشتی کسی کنارے لگ جائے اور آنے والے وقت میں بچوں کی تعمیر و ترقی کی رہ ہموار ہوسکے۔