ناظم علی خان
مینڈھرسر حدی علا قہ چھجلہ میں پیر معصوم شاہ با دشاہ کا سالا نہ عرس نہا ئت ہی عقید ت و احتر ام سے منا یا گیا ، عر س پاک میں پونچھ ، راجو ری اور جمو ں سے بھا ری تعداد میں عقیدت مندو ں نے شرکت کی اور خصو صی دعاوں ما نگی ۔ اس موقعہ پر علما ءکر ام نے عقید ت مندو ں کو قران اور حد یت پر چلنے کی تلقین کی اور ہند وستا ن اور پا کستا ن کے درمیا ن کشید گی کو دور کر نے کےلئے علما ءکر ام نے خصو صی دعا بھی ما نگی ۔ اور دنو ں ملکو ں کے وزراءعظم سے اپیل کی ہے کہ اپنے مسائل کو بات چیت کےلئے زریعے حل کر یں ، اور گو لہ با ری سے کوئی مسائل کو حل نہیں کیا جا تا ہے بلکہ گو لہ با ری سے تباہی ہی تباہی ہو تی ہے ۔ درگاہ کے انچارج چوہد ری ابر ہیم نے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی شخص اپنی منت یہا ں ما نگا ہے تو اس کی منت ضرور پو ری ہو تی ہے ۔ اور یہا ں پر خطہ پیر پنجال کے علا قہ دیگر کئی علاقو ں کے عقید ت مند یہا ں ھا ضری دیتے ہیں۔ اور پنی منتیں ما نگتے ہیں ۔ آخر میں دعا کے بعد لو گو ں کو لنگر تقسیم کیا گیا ۔