خاوند کی موت، سسرال میں رہنے کی خواہشمند، برادری زبردستی گھر لے جانے کے لیے کررہی ہے مجبور
سرفرازقادری
مینڈھر؍؍ضلع پونچھ کے سب ڈویژن مینڈھر کے پٹھانہ تیر گاؤں کی ایک خاتون برادری کے ظلم و ستم کا شکار ہے اور مینڈھر پولیس سے اس نے اسکے ساتھ انصاف کرنے کی کئی بار گوہار لگائی لیکن افسوس کے اس کے ساتھ کوئی انصاف کا معاملہ نہیں ہوا۔ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے کچھ ماہ قبل ایک لڑکے سے اپنی مرضی کے مطابق ہائی کورٹ میں شادی کی تھی جس پر اسکے گھر والوں و برادری کی جانب سے سخت اعتراض کیا گیا اور اسکے شوہر و اسکے ساس سسر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں جس کے بعد کچھ لوگوں نے اسکے ساس سسر کے گھر میں آگ بھی لگائی جس میں انکا مالی نقصان بھی ہوا جس سے انہیں خطرہ لاحق ہوا اور وہ اپنے شوہر کے ساتھ ہماچل چلی گئی جہاں وہ کام کررہا تھا کہ اچانک اسکی موت واقع ہوگئی جس کا وہاں ہماچل کی پولیس نے معاملہ درج کر تحقیقات شروع کی ہے۔اس نے بتایا کہ وہ بھی قتل ہو سکتا ہے کیونکہ اسکو مارنے کی دھمکیاں مل رہی تھیں میں اسکی منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہوں۔اس نے بتایا کہ اسکے شوہر کی وفات کو چالیس دن گزرے ہیں اور وہ اپنے سسرال میں خوش ہے لیکن اسکے والدین و دیگر برادری والے اس پر ظلم و ستم کررہے ہیں اور اس کو زبردستی گھر لے جانے پر مجبور کررہے ہیں اور گھر سے نکلتے ہی حملے شروع ہوجاتے ہیں جس کے متعلق مینڈھر پولیس کے پاس بھی شکایت درج کروائی لیکن کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور الٹا اس کے سسرال والوں کو تنگ کیا جارہا ہے۔اس نے کہا کہ وہ حاملہ ہے اور اسکی جان اور اس کے ساس سسر کی جان کو خطرہ ہے اور مینڈھر پولیس کوئی کاروائی نہیں کررہی اس لیے وہ وزیراعظم نریندر مودی سے اپیل کرتی ہے کہ اس کے ساتھ انصاف کا معاملہ کیا جائے۔بیوہ خاتون کے ساس سسر نے کہا کہ اگر ہماری بہو اپنے گھر میں رہنا چاہتی ہے اور بالغ ہونے پر اس نے اپنی مرضی کی شادی کرلی تو اس نے کون سا بڑا گناہ کر لیا کہ پہلے اس کے شوہر کو دھمکیاں دیں اور جب اس کا کام تمام ہوگیا تو اسکی بیوی کے پیچھے پڑ گئے۔اس نے کہا کہ وہ لوگ اسخ رسوخ والے ہیں جس کی وجہ سے انکی کوئی سنوائی نہیں ہورہی۔انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہیکہ جس طرح وہ غریب عوام کے ساتھ انصاف کررہے ہیں انکے ساتھ انصاف کا معاملہ کرنے کی جموں کشمیر یو ٹی انتظامیہ کو ہدایت دیں اور انکے جوان بچے کی موت کی منصفانہ تحقیقات کے احکامات صادر کریں تاکہ انکے ساتھ انصاف کا معاملہ ہو سکے۔