مینڈھر پونچھ میں ’’دہشت گردوں ‘‘ کی کمین گاہ تباہ

0
129

تین کو وزنی سمیت 2ٹفن سرنگیں برآمد کرکے تباہ کردی گئیں
لازوال ڈیسک

مینڈھر؍؍پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پونچھ میں پولیس، نیم فوجی سی پی آر ایف اور فوج نے بدھ کو ایک مشتبہ عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کا پردہ فاش کرتے ہوئے دو بارودی سرنگیں برآمد کرکے ان کو تباہ کردیا ہے جو کہ ٹفن بکس میں رکھی گئی تھیں۔ اس بیچ وسیع علاقے میں پھر سے تلاشی مہم چلائی گئی تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔
بدھ کو تقریباً صبح چھ بجے پولیس کے ایس او جی مینڈھر نے پولیس جزو گرسائی، 246 بٹالین سی آر پی ایف اور فوج کے ساتھ مل کر تلاشی مہم شروع کی جس دورا ن پسان والی، گورسائی کے علاقے سنائی گلی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران عسکریت پسندوں کے ایک مشتبہ ٹھکانے کا پردہ فاش کیا گیا اور دو ٹفن آئی ای ڈیز جن میں سے ہر ایک کا وزن 3 کلو گرام تھا، ایک سٹیل کین آئی ای ڈی، بجلی کے تار ایک بنڈل، بیٹریاں، ادویات اور کپڑے برآمد ہوئے۔اس کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس ذرائع نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد کو پولی تھین کے تھیلوں میں لپیٹ کر رکھا گیا تھا اور تین مسلح عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں ان پٹ بھی تھا۔
انہوںنے کہا کہ بارودی سرنگوں کو موقعے پر ہی تباہ کردیا گیا اور وسیع علاقے میں تلاشی پھر سے شروع کی گئی تاہم آخری اطلاع ملنے تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ٹیم نے آس پاس کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔معلومات کے مطابق، پولیس، ایس او جی، 246 بلین سی آر پی ایف، فوج کے 37 آر آر اہلکاروں نے بدھ کو پونچھ کے گرسائی ٹاپ کے آس پاس کے علاقوں میں تلاشی مہم شروع کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا