مینڈھر میں گیس سلنڈر دھماکہ میاں بیوی زخمی

0
0

جموں،// جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے مینڈھر علاقے میں اتوار کی صبح گیس سلنڈر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں میاں بیوی زخمی ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق مینڈھر کے کالا بن علاقے میں اتوار کے روز گیس کے اخراج سے سلنڈر زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں میاں بیوی جھلس گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ دونوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر میاں بیوی کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع نے زخمیوں کی شناخت اغراض احمد اور طاہر ہ پروین کے بطور کی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا