مینڈھر میں حدمتارکہ پہ شدیدگولہ باری

0
0

فا ئرنگ کی زد میں آنے سے عام شہری زخمی، اسپتال منتقل
ناظم علی خان

مینڈھر؍؍ہند۔پاک افواج کے مابین سرحدی کشیدگی تھمنے کانام نہیں لے رہی ہے،دفاعی ذرائع کے مطابق پا کستا نی افو اج نے ایک بار پھر جنگ معاہد ے کی خلاف ورزی کر تے سر حدی ضلع پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں گو لہ با ری کی جس کی زد میں آنے ایک عام شہر ی زخمی ہو گیا ہے ۔ جس کی پہچان محمد رفیق ولد اللہ دتہ عمر 52سال کے طور پر ہوئی ۔زرائع نے بتا یا کہ سنیچروار کی صبح پا کستا نی افو اج نے جنگ بندی معاہد ے کی خلاف ورزی کر تے ہوئے مینڈھر سیکٹر کے گو ہلد علا قہ میں گو لہ با ری کی ،جس دوران پاکستا نی افو اج نے چھو ٹے اور درمیانہ درجہ کے ہتھیاو ں کا استعمال کیا۔ انہو ں نے بتا یا کہ محمدرفیق صبح بیت الخلاء میں غسل کر رہا تھا کہ اچانک ایک گو لی اس کی ٹا نگ میں لگ گئی، اور وہ زخمی ہو گیا ۔ انہو ں نے بتا یا کہ لو احقین نے فو ری طور پر پو لیس اور محکمہ صحت کے اعلی افسر ان کو طلا ع دی ۔ جس کی خبر ملتے ہی پو لیس اور محکمہ صحت کی ٹیم موقعہ پر پہنچ گئی اور زخمی افراد کو سب ضلع اسپتال مینڈھر پہنچایا، جہا ں پر بنیا دی علا وج و معالجہ کیا گیا ۔ اس موقعہ پر ایس ڈی ایم مینڈھر ساحل جنڈیال، تحصیلدار مینڈھر وکر م کمار اور ایس ایچ او مینڈھر بھی فو ری طور پر سب ضلع اسپتال مینڈھر میں پہنچ گئے اور حالات کام جا ئزہ لیا ۔ اس موقعہ پر بی ایم او مینڈھر ڈاکٹر پرویز احمد خان نے بات کر تے ہوئے کہا کہ ہمیں خبر ملی تھی کہ پا کستا نی فا ئرنگ میں ایک افراد زخمی ہو ا ہے جس پر ہم نے فو ری کا روائی کر تے ہوئے ایمنو لینس اور ایک ٹیم کو موقعہ پر روانہ کیا جنہو ں نے زخمی افراد کو سب ضلع اسپتال مینڈھر پہنچا ، جہا ں پر ہم نے بنیا دی علا ج و معالجہ کیا ہے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ گو لی ٹانگ کو لگی ہے تاہم زخمی کی حالت خطر ے سے باہر ہے ۔ سرپنچ محمو د احمد نے با ت کر تے ہوئے بتا یا کہ محمد رفیق بیت الخلاء میں غسل کر رہا تھا کہ فائرنگ شروع ہو گی اور دو گو لیا ں بیت الخلاء کے دروازے میں لگی جس سے ایک گو لی محمد رفیق کو لگ گئی جس کی وجہ سے وہ زخمی ہو گیا ۔ایس ڈی ایم مینڈھر نے بتا یا کہ ہم نے ریڈ کر اس کی جانب سے 10ہزار روپے دیے ہیں تا کہ وہ اپنا علا ج کروا سکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا