محکمہ خواب غفلت میں سو رہا ہے ،عوام دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور
ناظم علی خان
مینڈھر مینڈھر قصبہ میں پینے کی صاف پانی کی قلت کی وجہ سے لو گو ں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ تا ہے لیکن متعلقہ محکمہ کو ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے۔ قصبہ کے لو گو ں کا کہنا ہے کہ ہمیں کئی دنو ں تک پا نی کی سپلا ئی نہیں دی جا رہی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ با رشیں نہ ہونے کی وجہ سے چشمو ں میں پانی کی ضرور کمی ہوئی ہے لیکن ایسا محسو س ہو رہا ہے کہ ملا زمین بھی پانی کے ساتھ ساتھ خو د بھی خشک ہو تے رجا رہے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ قصبہ کے لو گو ں کو جہا ں سے پا نی کی سپلا ئی دی جا رہی ہے اس چشمہ پر کئی لو گو ں نے موٹر یں لگا ئی ہوئی ہیں لیکن محکمہ کے اعلی ملازمین ان کی جانب کوئی تو جہ نہیں دے رہے ہیں جس سے صاف عیا ں ہو رہا ہے کہ ملا زمین کی ملی بھگت سے چشمہ کے اوپر کھلے عام مو ٹر یں لگی ہو ئی اور لو گ بر ی طر ح متا ثر ہو رہے ہیں ۔ انہو ں نے متعلقہ وزیر سے اپیل کی ہے کہ اے ای ای مینڈھر کو ہد ائت دی جا ئیں کہ پانی کی سپلائی کو ٹھیک کیا جائے۔ انہو ں نے کہا کہ اس قبل کئی بار متعلقہ افسر سے بات کی گئی لیکن اس نے کوئی بھی کا روائی نہیں کی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مینڈھر میں اپنی سروس کے بچے دن نکال رہے ہیں ان کو لو گو ں کی کوئی پر وا نہیں ہے ۔ اس ضمن میں محمد جمیل اور کشور داس کا کہنا ہے کہ قصبہ میں پانی سخت مشکلات ہےں جس کو فو ری طور پر حل کیا جائے ۔