مینڈھر قصبہ کو خوبصورت بنانے میں عام لوگوں کو آگے آنا ہو گا قصبہ کی خوبصورتی مینڈھر کہ خوبصورت ہونے کا احساس دلائے گی

0
0

اعجاز کوہلی
مینڈھرکئی سال پہلے مینڈھر بازار ایک سڑک کے کنارے بنی چند کچی دوکانوں کا نام تھا۔ وقت بدلا مینڈھر بازار میں جگہ کم ہونا شروع ہو گئی مگر وہ سڑک اتنی ہی رہی جتنی کہ کئی سالوں پہلے موجود تھی مینڈھر کے مختلف گاﺅں سے لوگوں نے دوران ملی ٹینسی اپنی جانوں کو گاﺅں میں محفوظ نہیں سمجھا اور مینڈھر بازار کا رخ کر لیا جن لوگوں نے مینڈھر بازار میں پلاٹ خرید کر مکان بنا لئے وہ واپس گاوں نہیں جانا چاہتے کیونکہ اب گاﺅں کی زندگی جینا آسان نہیں ایک طرف جہاں بازار میں بھیڑ بڑ رہی ہے تو دوسری جانب سرکار کی طرف سے بازار کو صاف رکھنے کہ کوئی معقول انتظام موجود نہیں جس کی وجہ سے قصبہ کہ بیچ و بیچ نالہ میں گندگی کہ انبار لگے ہیں جس سے قصبہ کی خوبصوتی پر بدنما داغ ہے ۔جہاں تک سنگل سڑک کی بات ہے تو سرکار کو جلد سے جلد متبادل سڑک کا انتظام کرنا چاہئے کیونکہ آج کے بازار میں اور1974کے بازار میں بہت فرق ہے۔ کئی سال پہلے اس سڑک پر چند گاڑیوں کا گزر ہوتا تھا لیکن آج صبح تا شام اتنی گاڑیاں ہوتی ہےں کہ پیدل چلنا ناممکن ہو جاتا ہے دن بھر مینڈھر بازار کا جام کون نہیں جانتا یہاں تک کہ اخبار بھی تھک چکے ہیں مینڈھر کہ بازار میں جام کی کہانی لکھ لکھ کرلیکن اس مشکل کے حل ہونے کے امکان نظر نہیں آ رہے ہیں اگر سرکار نیک نیتی سے کام کرنا چاہے توسنگالہ سے ڈھکی سڑک و ڈاک بنگلہ سے ڈگری کالج سڑک مینڈھر قصبہ کی اہم ضرورت بن چکی ہے جس کو جلد سے جلد بنانا چاہئے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا