ناظم علی خان
مینڈھرانتظامیہ کی جانب سے بلند و بانگ دعویٰ ہونے کے باوجود بھی ضلع انتظامیہ پونچھ تحصیل مینڈھر کے سلانی گاﺅں کی عوام کو پانی فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ۔واضح رہے اکیسویں صدی کے ترقی یافتہ دور میں بھی یہاں کی عوام زمانہ قدیم کی بنی باولیوں سے گھوڑوں پر پانی لاتے ہیںجس سے ان کا گزارانہیں ہو پاتا اور عوامی حلقوں کے مطابق اس سب کا ذمہ دار محکمہ صحت عامہ ہے جس نے اس جانب اپنی آنکھوں کو بند کر رکھا ہے۔جبکہ کئی مرتبہ یہاں کی عوام نے محکمہ سے رجوع کیا اور صرف یقین دہانیوں کے علاوہ کچھ نہ ملا ۔اس ضمن میں یہاں کے ایک مقامی باشندہ محمد جمیل نے کہا کہ وہ دور دراز سے گھوڑے پر لاد کر پانی لاتے ہیں کیونکہ یہاں پاس میں پانی کا کوئی انتظام نہیں ہے اور جو ذرائع تھے بھی وہ سوکھ چکے ہیں۔انہوں نے ضلع انتظامیہ سے خصوصی مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انھیں کم از کم زندہ رہنے کیلئے پانی فراہم کیا جائے ۔