میرے بنائی ویڈیو کے بجائے ارکان پارلیمنٹ کی معطلی پر بحث ہونی چاہئے: راہل گاندھی

0
0

اڈانی پر کوئی بحث نہیں ہے، رافیل پر کوئی بحث نہیں ہے، بے روزگاری پر کوئی بحث نہیں ہے
یواین آئی

نئی دہلی؍؍کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے نئے پارلیمنٹ ہاوس پر ایوان کی کارروائی ملتوی ہونے کے بعد ارکان پارلیمنٹ کے راجیہ سبھا چیئرمین کی ممکری کی مسٹر گاندھی کے ذریعہ ویڈیو بنانے پر بدھ کے روز کہا کہ ان کے ذریعہ بنائے گئے ویڈیو کے بجائے ارکان پارلیمنٹ کی معطلی پر بحث ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا، ‘‘ممبران پارلیمنٹ وہاں بیٹھے تھے ، میں نے ان کا ویڈیو شوٹ کیا۔ میرا ویڈیو میرے فون پر ہے لیکن میڈیا دکھا رہا ہے۔ ہمارے 150 ایم پیز کو باہر نکال دیا گیا لیکن اس پر کسی نے کچھ نہیں کہا۔ میڈیا میں اس پر کوئی بحث نہیں ہوتی۔ اڈانی پر کوئی بحث نہیں ہے، رافیل پر کوئی بحث نہیں ہے، بے روزگاری پر کوئی بحث نہیں ہے۔ ہمارے ایم پی مایوس ہیں اور باہر بیٹھے ہیں، لیکن صرف ممکری پر بحث ہورہی ہے۔واضح رہے کہ پارلیمنٹ سے معطلی کے بعد اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر نائب صدرجمہوریہ کی ممکری کر رہے تھے، کہ اس دوران مسٹر گاندھی ایک ویڈیو بنا رہے تھے، جس کی میڈیا میں کافی بحث ہو رہی ہے۔ مسٹر گاندھی کا کہنا ہے کہ ان کی ویڈیو بنانے کے بجائے اہم مسائل پر بات کی جانی چاہئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا