میری مٹی میرا دیش کے تحت قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے والے لوگ مٹی کا حصہ ڈال رہے ہیں

0
0

جموں وکشمیر اور لداخ کے مختلف مقامات پر ریلیوں اور دیگر تقاریب کا اہتمام
لازوال ڈیسک
جموں؍؍قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کے طور پر، لوگ جوش و خروش سے ‘میری مٹی میرا دیش’ مہم کے دوسرے مرحلے کے حصے کے طور پر این وائی کیزجموں وکشمیرکی طرف سے جموں و کشمیر اور لداخ یوٹیز میں مٹی کا حصہ ڈال رہے ہیں جس کے لیے کلش یاترا نکالی گئی تھی۔واضح رہے مٹی کو یادگار کے طور پر قومی راجدھانی لے جایا جائے گا جو اکتوبر کے آخری دنوں میں کرتاویہ پتھ میں امرت واٹیکا کی بنیاد رکھنے کے لیے ہے۔اس ضمن میں جموں صوبیمیں متعدد پروگرام منعقد کیے گئے۔وہیں کٹھوعہ ضلع میں، کلش یاترا پنچایت مرہون، بلاک باگن میں این وائی وی رجنیش کمار نے ہیڈ ماسٹر شام راج کاکالیا کی موجودگی میں نکالی تھی۔ اسی طرح کا پروگرام پنچایت دھر کوہار، ملہار اور بلاک نگری کی پنچایت سمو میں چیئرمین ونود سیٹھی اور پرنسپل انورادھا کی موجودگی میں منعقد ہوا۔ وہیںراجوری ضلع میں، جموں و کشمیر سماجی اور ثقافتی کونسل سندربنی نے پولیس اہلکاروں کی شرکت کے ساتھ سندربنی بھر میں گھر گھر مٹی جمع کرنے کی مہم جاری رکھی۔اسی طرح ریاسی میں کاروا گاؤں میں کلش یاترا نکالی گئی۔ اسی طرح کی مہم ضلع ڈوڈہ کے بلاک مرمت میں بھی منعقد کی گئی۔وہیںمیری مٹیمیرا دیش کے دوسرے مرحلے کے تحت کشمیر صوبے میں کلش یاترا بھی نکالی گئیں۔ کپواڑہ ضلع کے مختلف بلاک میں نیشنل یوتھ رضاکاروں اور یوتھ کلب کے ممبران نے میری مٹی میرا دیش کے دوسرے مرحلے کے تحت کلش یاترا کے ایک حصے کے طور پر گھر گھر مٹی جمع کی۔ تاہم لیہہ ضلع میں، یوکما میں مٹی جمع کرنے کی مہم کا انعقاد کیا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا